کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: کھڑےہو کر (نفل )نماز پڑ ھنے والے کی بیٹھ کرپڑھنے والےپرفضیلت
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: The superiority of prayer standing up over prayer sitting down)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1659.
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا تو میں نے کہاُ: مجھ سے یہ تو بیان کیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا ہے: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کو کھڑے ہوکر نماز پڑھنے والے سے نصف ثواب ملتا ہے۔“ اب آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”بات صحیح ہے، مگر میں تم جیسا نہیں۔“
تشریح:
(۱)’’میں تم جیسا نہیں‘‘ یعنی مجھے بیٹھ کر بھی پورا ثواب ہی ملتا ہے اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصی شان ہے۔ یہ مفہوم بھی مراد ہوسکتا ہے کہ میں عذر کی بنا پر بیٹھ کر پڑھتا ہوں اور نصف ثواب اس کو ہے جو بلاعذر بیٹھ کر نوافل پڑھے، نیز آپ جوانی میں کھڑے ہوکر ہی نوافل پڑھا کرتے تھے۔ جو شخص جوانی میں ایک نیکی کرتا تھا مگر بڑھاپے کی بنا پر اسے نہ کرسکا تو اسے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی وجہ سے پورا اجر دیتا ہے۔ (۲)کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی قدرت ہونے کے باوجود نفلی نماز بیٹھ کر جائز ہے لیکن یاد رہے ثواب نصف ملے گا۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا تو میں نے عرض کیا کہ مجھ سے بیان کیا گیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے کہ بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نماز کے آدھی ہوتی ہے، اور آپ خود بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں لیکن میں تم لوگوں کی طرح نہیں ہوں۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : میرا معاملہ تم لوگوں سے جداگانہ ہے ، میں خواہ بیٹھ کر پڑھوں یا کھڑے ہو کر میری نماز میں کوئی کمی نہیں رہتی ، بیٹھ کر پڑھنے میں بھی مجھے پورا ثواب ملتا ہے ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Abdullah bin 'Amr said: "I saw the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) praying sitting down and I said: 'I was told that you said that the prayer of one who is sitting down is worth half of the prayer of the one who is standing up.' He said: 'Yes indeed, but I am not like any one of you.'"