کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: اسماعیل بن ابوخالدکی بابت اختلاف
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: The differences in the reports from Ismail bin Abi Khalid)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1811.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص دن میں فرضوں کے علاوہ بارہ رکعات پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ امام ابو عبدالرحمٰن (نسائی) ؓ فرماتے ہیں کہ یہ روایت درست نہیں (یعنی اس میں حضرت ابوہریرہ ؓ کا ذکر صحیح نہیں ہے بلکہ ام المومنین سیدہ ام حبیبہ ؓ کا ذکر صحیح ہے۔ اور اس حدیث کا ایک راوی) محمد بن سلیمان ضعیف ہے۔ وہ ابن الاصبہانی ہے۔ یہ روایت اس سند (مذکورہ) کے علاوہ کئی سندوں سے بیان کی گئی ہے مگر ان میں مذکورہ الفاظ نہیں ہیں۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایک دن میں بارہ رکعتیں فرض کے علاوہ پڑھیں، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ غلط ہے، محمد بن سلیمان ضعیف ہیں، وہ اصبہانی کے بیٹے ہیں، نیز یہ حدیث اس سند کے علاوہ سے بھی ان الفاظ کے علاوہ کے ساتھ جن کا ذکر اوپر ہوا ہے روایت کی گئی ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever prays twelve rak'ahs in a day apart from the obligatory prayers, Allah (SWT) will build for him a house in Paradise."