موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الثَّنَاءِ)
حکم : صحیح
1933 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَامِرٍ وَجَدَّهُ أُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَرُّوا بِجَنَازَةٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ ثُمَّ مَرُّوا بِجَنَازَةٍ أُخْرَى فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْلُكَ الْأُولَى وَالْأُخْرَى وَجَبَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَلَائِكَةُ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي السَّمَاءِ وَأَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ
سنن نسائی:
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب: میت کی اچھی تعریف
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1933. حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ لوگ نبی ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ لے کر گزرے۔ حاضرین نے اس کی اچھی تعریف کی۔ نبی ﷺنے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔‘‘ پھر لوگ ایک اور جنازہ لے کر گزرے۔ حاضرین نے اس کی برائی بیان کی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے پہلے جنازے کے بارے میں بھی فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ اور دوسرے جنازے کے بارے میں بھی فرمایا: ”واجب ہوگئی“ (کیا مطلب ہے؟) نبی ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے آسمان میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہیں اور تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔“