قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمة الباب:

2066 .   أَخْبَرَنَا هَنَّادٌ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، دَخَلَتْ يَهُودِيَّةٌ عَلَيْهَا فَاسْتَوْهَبَتْهَا شَيْئًا، فَوَهَبَتْ لَهَا عَائِشَةُ، فَقَالَتْ: أَجَارَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَوَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ، حَتَّى جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «إِنَّهُمْ لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ»

سنن نسائی:

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: عذاب قبر سے بچاؤ کی دعاکرنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2066.   حضرت مسروق سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت حضرت عائشہ‬ ؓ ک‬ے پاس آئی اور ان سے کوئی چیز مانگی۔ حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے وہ چیز اسے دے دی۔ تو اس نے کہا: اللہ تعالیٰ تجھے عذاب قبر سے بچائے۔ حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا: ”مجھے اس بارے میں کچھ تردد ہوا حتیٰ کہ جب رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو میں نے یہ بات آپ سے بیان کی۔ آپ نے فرمایا: ”یقینا ان (یہودیوں) کو ان کی قبروں میں عذاب ہوتا ہے حتیٰ کہ جانور اسے سنتے ہیں۔“