باب: قضائے حاجت کے وقت قبلے کی طرف پیٹھ کرنا بھی منع ہے
)
Sunan-nasai:
Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man)
(Chapter: The Prohibition Of Turning One's Back Towards The Qiblah When Relieving Oneself)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
21.
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’بول و براز کے وقت قبلے کی طرف منہ کرو نہ پیٹھ، بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف کرو۔‘‘
تشریح:
(1) ’’مشرق یا مغرب کی طرف کرو‘‘ ان الفاظ کا تعلق ان لوگوں سے ہے جن کا قبلہ مشرق یا مغرب کی طرف نہیں جیسے کہ اہل مدینہ ہیں، ان کا قبلہ جنوب کی جانب ہے۔ پاک و ہند کے لوگ شمال یا جنوب کو منہ کریں گے۔
(2) کھلے میدان میں قضائے حاجت کے وقت قبلے کی طرف منہ کرنا بھی منع ہے اور پیٹھ کرنا بھی کیونکہ ایسا کرنا احترام قبلہ کے منافی ہے جبکہ چاردیواری کے اندر قبلہ رخ منہ یا پیٹھ ہوسکتی ہے جیسا کہ بعض احادیث میں آتا ہے، لیکن افضل اور احوط یہی ہے کہ وہاں بھی منہ یا پیٹھ کرنے سے بچا جائے۔ واللہ أعلم۔
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’بول و براز کے وقت قبلے کی طرف منہ کرو نہ پیٹھ، بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف کرو۔‘‘
حدیث حاشیہ:
(1) ’’مشرق یا مغرب کی طرف کرو‘‘ ان الفاظ کا تعلق ان لوگوں سے ہے جن کا قبلہ مشرق یا مغرب کی طرف نہیں جیسے کہ اہل مدینہ ہیں، ان کا قبلہ جنوب کی جانب ہے۔ پاک و ہند کے لوگ شمال یا جنوب کو منہ کریں گے۔
(2) کھلے میدان میں قضائے حاجت کے وقت قبلے کی طرف منہ کرنا بھی منع ہے اور پیٹھ کرنا بھی کیونکہ ایسا کرنا احترام قبلہ کے منافی ہے جبکہ چاردیواری کے اندر قبلہ رخ منہ یا پیٹھ ہوسکتی ہے جیسا کہ بعض احادیث میں آتا ہے، لیکن افضل اور احوط یہی ہے کہ وہاں بھی منہ یا پیٹھ کرنے سے بچا جائے۔ واللہ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ” پاخانہ و پیشاب کے لیے قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کرو، بلکہ پورب یا پچھم کی طرف کرو۔ “
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ خطاب اہل مدینہ اوران لوگوں کو ہے جو خانہ کعبہ سے اتر یا دکھن کی سمت میں رہتے ہیں، اس سے مقصود اس سمت کی جانب رہنمائی ہے جس میں قبلہ نہ آدمی کے آگے ہو نہ پیچھے، برصغیر ہندوپاک والوں کا قبلہ چونکہ پچھم میں ہے اس لیے یہاں اس حدیث کے مطابق اتراوردکھن کی طرف منہ یا پیٹھ کی جائے گی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Ayyub that the Prophet (ﷺ) said: “Do not face toward the Qiblah nor turn your backs toward it when defecating or urinating, rather face toward the east or the west.” (Sahih)