قسم الحديث (القائل): موقوف اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ تَأْخِيرِ السُّحُورِ وَذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى زِرٍّ فِيهِ)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمۃ الباب:

2153.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ قَالَ سَمِعْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ قَالَ تَسَحَّرْتُ مَعَ حُذَيْفَةَ ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَى الصَّلَاةِ فَلَمَّا أَتَيْنَا الْمَسْجِدَ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا إِلَّا هُنَيْهَةٌ

سنن نسائی:

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: سحری تاخیر سے(آخر وقت میں)کھانے کابیان نیز اس حدیث میں زرکے شاگردوں کا اختلاف

)
  باب تمہید

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2153.   حضرت زر بن حبیش بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ ؓ کے ساتھ سحری کھائی، پھر ہم نماز کے لیے نکلے۔ جب ہم مسجد میں آئے تو دو رکعتیں پڑھیں۔ اتنے میں جماعت کھڑی ہوگئی۔ سنتوں اور اقامت کے درمیان بالکل معمولی فاصلہ تھا۔