باب: سحری اور فجر کی نماز میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Fasting
(Chapter: The Length of time Between Sahur and the Subh Prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2155.
حضرت زید بن ثابت ؓ سے منقول ہے کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ سحری کھائی، پھر ہم نماز کے لیے اٹھے۔ حضرت انس ؓ نے فرمایا: میں نے پوچھا کہ درمیان میں کتنا فاصلہ تھا؟ انہوں نے فرمایا: اتنا کہ آدمی پجاس آیتیں پڑھ سکے۔
تشریح:
(1) سکون کے ساتھ پچاس آیات پڑھنے کے لیے بھی کم سے کم دس منٹ ضروری ہیں۔ (2) حسن ادب ہمہ وقت انسان کے پیش نظر رہنا چاہیے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ نہیں کہا ہم نے اور رسول اللہﷺ نے سحری کھائی بلکہ کہا کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ سحری کھائی کیونکہ اس میں تبعیت کی طرف اشارہ ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2156
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2154
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
2157
تمہید کتاب
الصيام کے لغوی معنی ہیں اَلإمساك کہا جاتا ہے[فلان صام عن الكلام] فلاں شخص گفتگو سے رک گیا ہے شرعی طور پر اس کے معنی ہیں طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے ‘پینے اور جماع سے شرعی طریقے کے مطابق رک جانا ‘نیز لغویات بے ہودہ گوئی اور مکروہ حرام کلام سے رک جانا بھی اس میں شامل ہے ۔
حضرت زید بن ثابت ؓ سے منقول ہے کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ سحری کھائی، پھر ہم نماز کے لیے اٹھے۔ حضرت انس ؓ نے فرمایا: میں نے پوچھا کہ درمیان میں کتنا فاصلہ تھا؟ انہوں نے فرمایا: اتنا کہ آدمی پجاس آیتیں پڑھ سکے۔
حدیث حاشیہ:
(1) سکون کے ساتھ پچاس آیات پڑھنے کے لیے بھی کم سے کم دس منٹ ضروری ہیں۔ (2) حسن ادب ہمہ وقت انسان کے پیش نظر رہنا چاہیے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ نہیں کہا ہم نے اور رسول اللہﷺ نے سحری کھائی بلکہ کہا کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ سحری کھائی کیونکہ اس میں تبعیت کی طرف اشارہ ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ زید بن ثابت ؓ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سحری کھائی، پھر ہم اٹھ کر نماز کے لیے گئے، انس کہتے ہیں: میں نے پوچھا: ان دونوں کے درمیان کتنا (وقفہ) تھا؟ تو انہوں نے کہا: اس قدر جتنے میں ایک آدمی پچاس آیتیں پڑھ لے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Hisham reported from Qatadah, from Anas, that Zaid bin Thabit said: “We took Sahar with the Messenger of Allah (ﷺ) then we went to pray.” I said: “How long was there between them?” He said: “As long as it takes a man to recite fifty verses.” (Sahih).