کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(
باب: رات کے شروع میں غسل کرنا
)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: Mention Of Ghusl At The Beginning Of The Night)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
222.
حضرت غضیف بن حارث سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ رات کے کس حصے میں غسل فرمایا کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: آپ کبھی رات کے شروع میں غسل فرماتے اور کبھی آخر میں۔ میں نے کہا: ہر تعریف اللہ کی جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔
تشریح:
(1) باب کا مقصود یہ ہے کہ اگر آدمی رات کے شروع میں جماع یا احتلام کے ساتھ جنبی ہو جائے تو کیا اسے اسی وقت غسل کرنا ضروری ہے یا صبح کی نماز تک تاخیر کرسکتا ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ صبح تک تاخیر کی گنجائش ہے، اگرچہ افضل یہی ہے کہ جلدی غسل کر لیا جائے۔ واللہ أعلم۔ (2) مسلمان کو چاہیے کہ اپنے روز مرہ کے معمولات میں نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوئہ حسنہ اپنائے اور اگر معلوم نہ ہو تو اس کے متعلق اہل علم سے دریافت کرے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
غضیف بن حارث سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ رات کے کس حصہ میں غسل کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: کبھی آپ ﷺ نے رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کیا، اور کبھی آخری حصہ میں کیا، میں نے کہا: شکر ہے اس اللہ تعالیٰ کا جس نے معاملہ میں وسعت اور گنجائش رکھی ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ghudaif bin Al-Harith that he asked 'Aishah (RA) in which part of the night would the Messenger of Allah (ﷺ) perform Ghusl? She said: “Some times he performed Ghusl at the beginning of the night and sometimes he performed Ghusl at the end.” I said: “Praise be to Allah Who has made the matter flexible.” (Sahih)