باب: روزے کی فضیلت کے بارے میں حضرت ابو امامہؓ کی حدیث میں محمد بن یعقوب کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Fasting
(Chapter: Mentioning the differences in the reports from Muhammad bin Abi Yaqub in the Hadith of Abi Umamah About The Virtue Of Fasting)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2230.
حضرت عثمان بن ابی العاصؓ نے حضرت مطرف کے لیے دودھ منگوایا تاکہ وہ اسے پیے تو انہوں نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ تو حضرت عثمان بن ابی العاصؓ کہنے لگے: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جیسے تمہارے پاس جنگ میں ڈھال ہوتی ہے۔“
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2231
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2229
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
2232
تمہید کتاب
الصيام کے لغوی معنی ہیں اَلإمساك کہا جاتا ہے[فلان صام عن الكلام] فلاں شخص گفتگو سے رک گیا ہے شرعی طور پر اس کے معنی ہیں طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے ‘پینے اور جماع سے شرعی طریقے کے مطابق رک جانا ‘نیز لغویات بے ہودہ گوئی اور مکروہ حرام کلام سے رک جانا بھی اس میں شامل ہے ۔
تمہید باب
اختلاف اس بات میں ہے کہ محمد بن عبداللہ بن ابی یعقوب یہ روایت رجاء بن حیوۃ سے بلاواسطہ بیان فرماتے ہیں، یا درمیان میں ابو نصر ہلالی کا واسطہ ہے؟ یہ اختلاف بھی صحت حدیث میں قدح کا باعث نہیں، ممکن ہے محمد بن عبداللہ نے پہلے ابونصر کے واسطے سے سنا ہو، پھر براہ راست ان کے شیخ سے بھی سماع کیا ہو۔ واللہ اعلم
حضرت عثمان بن ابی العاصؓ نے حضرت مطرف کے لیے دودھ منگوایا تاکہ وہ اسے پیے تو انہوں نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ تو حضرت عثمان بن ابی العاصؓ کہنے لگے: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جیسے تمہارے پاس جنگ میں ڈھال ہوتی ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
بنی عامر بن صعصعہ کی اولاد میں سے مطرف نامی ایک شخص کہتے ہیں کہ عثمان بن ابی العاص ؓ نے ان کے لیے دودھ منگوایا تاکہ وہ انہیں پلائیں تو مطرف نے کہا: میں تو روزے سے ہوں۔ تو عثمان ؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”روزہ ڈھال ہے جس طرح کہ لڑائی کے موقع پر تم میں سے کسی کے پاس ڈھال ہوتی ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Saeed bin Abi Hind that Mutarrif a man from Banu 'Amir bin Sa'sa'ah told him that: 'Uthman bin Abi Al-As called for milk to be given to him (Mutarrif) to drink. Mutarrif said: 'I heard the Messenger of Allah say: 'Fasting is a shield like the shield of any one of you in battle."' Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah said: 'Fasting is a shield."' (Sahih)