باب: روزے کی فضیلت کے بارے میں حضرت ابو امامہؓ کی حدیث میں محمد بن یعقوب کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Fasting
(Chapter: Mentioning the differences in the reports from Muhammad bin Abi Yaqub in the Hadith of Abi Umamah About The Virtue Of Fasting)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2233.
حضرت ابوعبیدہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جب تک وہ (روزے دار) اسے پھاڑ نہ لے۔“
تشریح:
ایک دوسری روایت میں غیبت کا لفظ ہے، یعنی غیبت اور اس قسم کے دوسرے گناہ روزے کو اتنا زخمی کر دیتے ہیں کہ وہ آگ سے بچاؤ کے کام نہ آسکے گا، جیسے ڈھال میں سوراخ ہوں تو وہ جنگ میں کام نہیں آتی۔ گویا روزہ جہنم کی آگ سے تبھی ڈھال بنے گا جب روزے دار نے اپنے روزے کے درمیان گناہوں سے اجتناب کیا ہو، ورنہ وہ ضائع ہو سکتا ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2234
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2232
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
2235
تمہید کتاب
الصيام کے لغوی معنی ہیں اَلإمساك کہا جاتا ہے[فلان صام عن الكلام] فلاں شخص گفتگو سے رک گیا ہے شرعی طور پر اس کے معنی ہیں طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے ‘پینے اور جماع سے شرعی طریقے کے مطابق رک جانا ‘نیز لغویات بے ہودہ گوئی اور مکروہ حرام کلام سے رک جانا بھی اس میں شامل ہے ۔
تمہید باب
اختلاف اس بات میں ہے کہ محمد بن عبداللہ بن ابی یعقوب یہ روایت رجاء بن حیوۃ سے بلاواسطہ بیان فرماتے ہیں، یا درمیان میں ابو نصر ہلالی کا واسطہ ہے؟ یہ اختلاف بھی صحت حدیث میں قدح کا باعث نہیں، ممکن ہے محمد بن عبداللہ نے پہلے ابونصر کے واسطے سے سنا ہو، پھر براہ راست ان کے شیخ سے بھی سماع کیا ہو۔ واللہ اعلم
حضرت ابوعبیدہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جب تک وہ (روزے دار) اسے پھاڑ نہ لے۔“
حدیث حاشیہ:
ایک دوسری روایت میں غیبت کا لفظ ہے، یعنی غیبت اور اس قسم کے دوسرے گناہ روزے کو اتنا زخمی کر دیتے ہیں کہ وہ آگ سے بچاؤ کے کام نہ آسکے گا، جیسے ڈھال میں سوراخ ہوں تو وہ جنگ میں کام نہیں آتی۔ گویا روزہ جہنم کی آگ سے تبھی ڈھال بنے گا جب روزے دار نے اپنے روزے کے درمیان گناہوں سے اجتناب کیا ہو، ورنہ وہ ضائع ہو سکتا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوعبیدہ عامر بن عبداللہ الجراح رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جب تک کہ وہ اسے (جھوٹ و غیبت وغیرہ کے ذریعہ) پھاڑ نہ دے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu ‘Ubaidah said: “I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say:‘Fasting is a shield, so long as you do not damage it.” (Hasan)