قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ مِيقَاتِ أَهْلِ الْيَمَنِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2654.   أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ صَاحِبُ الشَّافِعِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ وَقَالَ هُنَّ لَهُنَّ وَلِكُلِّ آتٍ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِنَّ فَمَنْ كَانَ أَهْلُهُ دُونَ الْمِيقَاتِ حَيْثُ يُنْشِئُ حَتَّى يَأْتِيَ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: یمن والوں کا میقات

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2654.   حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لیے جحفہ، نجد والوں کے لیے قرن منازل اور یمن والوں کے لیے یلملم میقات مقرر فرمائے، نیز فرمایا: ”یہ میقات ان علاقوں (کے لوگوں) کے لیے ہیں اور ان کے لیے بھی جو ان مواقیت سے گزریں، چاہے وہ دوسرے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور جس شخص کی رہائش ان مواقیت کے اندر ہو تو وہ جہاں سے (عمرے اور حج کا) سفر شروع کریں، وہیں سے احرام باندھیں حتیٰ کہ یہ حکم مکے والوں پر بھی لاگو ہو گا، یعنی اہل مکہ، مکہ مکرمہ ہی سے احرام باندھیں گے۔“