Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Stopping To Camp At The End of the Night In dhul-Hulaifah)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2659.
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ابتداء ً ذوالحلیفہ میں رات گزاری اور اس کی مسجد میں نماز پڑھی۔
تشریح:
(1) یہاں سے احرام کا طریقہ بیان کرنا مقصود ہے۔ مدینہ منورہ والوں کا میقات ذوالحلیفہ ہے، لہٰذا آپ نے وہاں رات گزاری۔ صبح احرام باندھا۔ وہاں رات گزارنا کوئی ضروری نہیں۔ اس زمانے میں سفر کئی دنوں پر محیط ہوتا تھا، اس لیے رات گزارنے کی گنجائش تھی، اب تیز رفتار سفر کا دور ہے۔ (2) ابتداء ً سے مراد یہ ہے کہ مکہ مکرمہ کو جاتے ہوئے ابتدائے سفر میں، نہ کہ واپسی کے وقت ۔ (3) ”مسجد“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں وہاں کوئی مسجد نہیں تھی، بعد میں بنائی گئی۔ عین اسی جگہ جہاں آپ نے نماز پڑھی تھی۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ذوالحلیفہ کے شروع ہونے کی جگہ میں رات گزاری اور اس کی مسجد میں نماز پڑھی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
‘Ubaidullah bin ‘Abdullah bin ‘Umar narrated that his father said: “The Messenger of Allah (ﷺ) stayed overnight in Dhul-Hulaifah, where he started his Hajj with this action, and he prayed in the Masjid there.” (Sahih)