Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: The Prohibition Of Wearing A Shirt In Ihram)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2669.
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: محرم کون سے کپڑے پہن سکتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قمیص، پگڑی، پاجامہ (شلوار) ٹوپی دار کرتا (برانڈی) اور موزے نہ پہنے، ہاں اگر اس کے پاس جوتے نہ ہوں تو چمڑے کے موزے پہن سکتا ہے مگر انھیں ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے۔ اور ایسے کپڑے نہ پہنو جنھیں زعفران یا ورس لگی ہوئی ہو۔“
تشریح:
جمہور اہل علم کے نزدیک محرم کے لیے قد اور اعضاء کے مطابق پیمائش کر کے سلے ہوئے کپڑے پہننا منع ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ کپڑے منع ہیں، خواہ سلے ہوئے ہوں یا ان سلے۔ اور ان کے علاوہ چادریں جائز ہیں، خواہ سلی ہوئی ہوں یا ان سلی۔ موزے کاٹنے والا حکم منسوخ ہے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۶۶۷، ۲۶۶۸)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: محرم کون سے کپڑے پہنے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نہ قمیص پہنو نہ عمامے نہ پائجامے، نہ ٹوپیاں اور نہ موزے البتہ اگر کسی کو جوتے نہ مل پائیں تو موزے پہن لے، اور انہیں کاٹ کر ٹخنوں سے نیچے سے کر لے، اور نہ کوئی ایسا کپڑا پہنو جس میں زعفران یا ورس لگی ہو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Umar that a man asked the Messenger of Allah (ﷺ) “What clothes can the Muhrim wear?” The Messenger of Allah (ﷺ) said: “They should not wear shirts nor ‘Imamahs, or pants, or burnouses, or Khuffs - unless a person cannot find sandals, in which case he may wear Khuffs. But he should cut them to come lower than the ankles. And they should not wear anything that has been touched by (dyed with) saffron or Wars.” (Sahih)