باب: جس محرم کے پاس تہبند نہ ہو‘وہ شلوار پہن سکتا ہے
)
Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Concession Allowing Pants To Be Worn By One Who Cannot Find An Izar )
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2671.
حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو خطبہ دیتے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”جس شخص کے پاس تہبند نہ ہو، وہ شلوار پہن سکتا ہے اور جس کے پاس جوتے نہ ہوں، وہ موزے پہن سکتا ہے۔“
تشریح:
یہ حدیث، حدیث: ۲۶۶۸ میں موزے کاٹنے کے حکم کی ناسخ ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف ہے کہ اب موزے کاٹے بغیر ہی پہنے جائیں گے۔ جمہور کاٹ کر پہننے کے قائل ہیں۔ وہ اس مطلق حدیث کو ابن عمر رضی اللہ عنہ کی مقید حدیث پر محمول کرتے ہیں۔ لیکن مطلق کو مقید پر محمول کرنا یہاں محل نظر ہے کیونکہ حدیث کا مخرج ایک نہیں بلکہ مختلف ہے۔ پہلی حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہ کی ہے اور یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کی۔ یہ اصول اس وقت قابل عمل ہے جب مخرج (حدیث بیان کرنے والا صحابی) ایک ہو۔ لیکن اس کے طرق واسانید مختلف ہوں۔ امام ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قطع کا حکم اباحت پر محمول کیا جائے گا، لہٰذا نہ کاٹنا بھی جائز ہے۔ پہلا موقف راجح معلوم ہوتا ہے جیسا کہ پیچھے گزر چکا۔ واللہ أعلم

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا آپ فرما رہے تھے: ”پائجامہ اس شخص کے لیے ہے جسے تہبند میسر نہ ہو، اور موزہ اس شخص کے لیے ہے جسے جوتے میسر نہ ہوں۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “I heard the Prophet (ﷺ) delivering a Khutbah and he said: ‘Pants (are allowed) for one who cannot find an Izar, and Khuffs for one who cannot find sandals to wear in Ihram.” (Sahih)