Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: The Prohibition of A Woman Wearing Gloves While in Ihram)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2681.
حضرت ابن عمر ؓ سے منقول ہے کہ ایک آدمی کھڑا ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں احرام کی حالت میں کس قسم کے کپڑے پہننے کا حکم دیتے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم قمیص، شلوار اور موزے نہ پہنو مگر کسی آدمی کے پاس جوتے نہ ہوں تو وہ ٹخنوں سے نیچے موزے پہن لے۔ (اور ٹخنوں سے اوپر والا حصہ کاٹ دے)۔ اور کوئی ایسا کپڑا نہ پہنے جسے زعفران یا ورس لگی ہو۔ محرم عورت نقاب نہ باندھے اور دستانے بھی نہ پہنے۔“
تشریح:
احناف نے دستانے نہ پہننے کو مستحب کہا ہے مگر اس کی تائید دلائل سے نہیں ہوتی۔ نقلاً، نہ عقلاً۔ واللہ أعلم (تفصیل کے لیے دیکھیے فوائد حدیث: ۲۶۷۴)

حدیث حاشیہ:
احناف نے دستانے نہ پہننے کو مستحب کہا ہے مگر اس کی تائید دلائل سے نہیں ہوتی۔ نقلاً، نہ عقلاً۔ واللہ أعلم (تفصیل کے لیے دیکھیے فوائد حدیث: ۲۶۷۴)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! احرام میں آپ ہمیں کون سے کپڑے پہننے کا حکم دیتے ہیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نہ قمیص پہنو، نہ پائجامے، نہ موزے، البتہ اگر کسی کے پاس جوتے نہ ہوں تو وہ ایسے موزے پہن لے جو ٹخنوں سے نیچے سے ہوں اور کوئی ایسا کپڑا نہ پہنے جس میں زعفران یا ورس لگا ہو، اور محرمہ عورت نہ نقاب پہنے، اور نہ دستانے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn ‘Umar that a man stood up and said: “Messenger of Allah (ﷺ)! What garments do you command us to wear in Ihram?” The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Do not wear shirts, or pants, or Khuffs — unless a man does not have any sandals, in which case he may wear Khuffs that come lower than the ankles. And do not wear any garment that has been touched by (dyed with) saffron or Wars. And a woman in Ihram should not cover her face or wear gloves.” (Sahih)