قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ الْقِرَانِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2723.   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ قَالَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ يُحَدِّثُ عَنْ مَرْوَانَ أَنَّ عُثْمَانَ نَهَى عَنْ الْمُتْعَةِ وَأَنْ يَجْمَعَ الرَّجُلُ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَقَالَ عَلِيٌّ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا فَقَالَ عُثْمَانُ أَتَفْعَلُهَا وَأَنَا أَنْهَى عَنْهَا فَقَالَ عَلِيٌّ لَمْ أَكُنْ لِأَدَعَ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَحَدٍ مِنْ النَّاسِ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: عمرے اور حج کا اکٹھا احرام باندھنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2723.   حضرت مروان سے روایت ہے کہ حضرت عثمان ؓ نے تمتع اور قران سے روکا تو حضرت علی ؓ نے علانیہ حج اور عمرے کی اکٹھی لبیک پڑھی۔ حضرت عثمان ؓ نے فرمایا: آپ ایسا کرتے ہیں جبکہ میں نے اس سے روک رکھا ہے؟ حضرت علی ؓ نے فرمایا: لوگوں میں سے کسی شخص کے کہنے سے میں رسول اللہﷺ کی سنت نہیں چھوڑ سکتا۔