مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2727.
حضرت عمران ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حج و عمرہ اکٹھا کیا، پھر (اس سے روکنے کے بارے میں) کوئی حکم نازل نہیں ہوا، نہ رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا۔ (بعد میں) ایک شخص (حضرت عمر ؓ ) نے اپنی رائے سے اس کے بارے میں جو چاہا، کیا۔
تشریح:
(1) ایک شخص سے مراد حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں کیونکہ وہ اس صورت سے روکا کرتے تھے۔ باقی بالتبع آتے ہیں۔ (2) یہ حدیث دلیل ہے کہ قرآن کا حکم حدیث سے منسوخ ہو سکتا ہے۔

حدیث حاشیہ:
(1) ایک شخص سے مراد حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں کیونکہ وہ اس صورت سے روکا کرتے تھے۔ باقی بالتبع آتے ہیں۔ (2) یہ حدیث دلیل ہے کہ قرآن کا حکم حدیث سے منسوخ ہو سکتا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عمران رضی الله عنہ سے روایت کہ رسول اللہ ﷺ نے حج اور عمرہ دونوں کو ایک ساتھ جمع کیا پھر اس سلسلے میں کوئی آیت نازل نہیں ہوئی اور نہ ہی ان دونوں کو جمع کرنے سے نبی اکرم ﷺ نے روکا، لیکن ایک شخص نے ان دونوں کے بارے میں اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اشارہ عمر رضی الله عنہ کی طرف سے، کیونکہ وہ حج و عمرہ دونوں کو جمع کرنے سے روکتے تھے، جیسے عثمان رضی الله عنہ روکتے تھے جیسا کہ امام مسلم نے اپنی صحیح ۲/۸۹۸ میں اس کی تصریح کی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from ‘Imran that the Messenger of Allah (ﷺ) combined Hajj and 'Umrah, then no Qur’an was revealed concerning that, and the Prophet (ﷺ) did not forbid it, regardless of what one man may say. (Sahih).