مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2731.
حضرت بکر بن عبداللہ مزنی ؓ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت انس ؓ کو فرماتے سنا: میں نے نبیﷺ کو عمرہ وحج کی اکٹھی لبیک فرماتے سنا۔ میں نے یہ بات حضرت ابن عمر ؓ سے بیان کی تو وہ کہنے لگے: آپ نے صرف حج کی لبیک کہی تھی۔ میں پھر حضرت انس ؓ کو ملا اور ان سے حضرت ابن عمر ؓ کی بات بیان کی۔ آپ فرمانے لگے: تم ہمیں بچے ہی سمجھتے ہو۔ میں نے خود رسول اللہﷺ کو [بَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا مَعًا] فرماتے سنا ہے۔
تشریح:
(1) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ابتدائی حالت بیان کرتے ہیں اور حضرت انس رضی اللہ عنہ آخری۔ ظاہر ہے آخری بات ہی معتبر ہوتی ہے۔ (2) ”تم ہمیں بچے ہی سمجھتے ہو۔“ یعنی گویا ہم نے بچوں کی طرح معاملہ ضبط نہیں کیا۔ ویسے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت انس رضی اللہ عنہ بیس سال کے تھے۔ تقریباً یہی عمر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی تھی۔ اور بیس سال کی عمر والے کو بچہ نہیں کہتے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو حج و عمرہ دونوں کا ایک ساتھ تلبیہ پکارتے ہوئے سنا ہے تو میں نے اسے ابن عمر ؓ سے بیان کیا، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے صرف حج کا تلبیہ پکارا تھا، پھر میری ملاقات انس سے ہوئی تو میں نے ان سے ابن عمر ؓ کی بات بیان کی، اس پر انس ؓ نے کہا: تم لوگ ہمیں بچہ ہی سمجھتے ہو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک ساتھ «بَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا» کہتے ہوئے سنا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Bakr bin ‘Abdullah Al Muzani said: “Anas said: ‘I heard the Prophet (ﷺ) reciting the Talbiyah for 'Umrah and Hajj together. I told Ibn ‘Umar about that and he said: “He recited the Talbiyah for Hajj only.” I met Anas and told him what Ibn ‘Umar had said, and Anas said: “Do you think of us as no more than children? I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: ‘Labbaika ‘Umratan wa Hajjan ma’an (Here I am (Allah) for ‘Umrah and Hajj together).” (Sahih)