قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ الْحَجُّ بِغَيْرِ نِيَّةٍ يَقْصِدُهُ الْمُحْرِمُ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2744 .   أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ عَطَاءٌ قَالَ جَابِرٌ قَدِمَ عَلِيٌّ مِنْ سِعَايَتِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَاهْدِ وَامْكُثْ حَرَامًا كَمَا أَنْتَ قَالَ وَأَهْدَى عَلِيٌّ لَهُ هَدْيًا

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: محرم کا نیت معین کیے بغیر احرام باندھنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2744.   حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی ؓ یمن کی حکمرانی سے فارغ ہو کر آئے تو نبیﷺ نے فرمایا: ”اے علی! تم نے کیا احرام باندھا ہے؟“ انھوں نے کہا: جو رسول اللہﷺ نے احرام باندھا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”قربانی کے جانور (قربانی والے دن) ذبح کرنا اور اس وقت تک محرم رہو جیسے کہ تم ہو۔“ حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ حضرت علی ؓ اپنے لیے قربانی کے جانور لائے تھے۔