1 ‌سنن النسائي کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَابٌ الْحَجُّ بِغَيْرِ نِيَّةٍ يَقْصِدُهُ الْمُحْ...

حکم: صحیح

2744 أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ عَطَاءٌ قَالَ جَابِرٌ قَدِمَ عَلِيٌّ مِنْ سِعَايَتِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَاهْدِ وَامْكُثْ حَرَامًا كَمَا أَنْتَ قَالَ وَأَهْدَى عَلِيٌّ لَهُ هَدْيًا...

سنن نسائی: کتاب: مواقیت کا بیان (باب: محرم کا نیت معین کیے بغیر احرام باندھنا)

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2744. حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی ؓ یمن کی حکمرانی سے فارغ ہو کر آئے تو نبیﷺ نے فرمایا: ”اے علی! تم نے کیا احرام باندھا ہے؟“ انھوں نے کہا: جو رسول اللہﷺ نے احرام باندھا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”قربانی کے جانور (قربانی والے دن) ذبح کرنا اور اس وقت تک محرم رہو جیسے کہ تم ہو۔“ حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ حضرت علی ؓ اپنے لیے قربانی کے جانور لائے تھے۔...