موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ سَلْتِ الدَّمِ عَنْ الْبُدْنِ)
حکم : صحیح
2774 . أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَانَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ أَمَرَ بِبَدَنَتِهِ فَأُشْعِرَ فِي سَنَامِهَا مِنْ الشِّقِّ الْأَيْمَنِ ثُمَّ سَلَتَ عَنْهَا وَقَلَّدَهَا نَعْلَيْنِ فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ
سنن نسائی:
کتاب: مواقیت کا بیان
باب: زخم لگانے کے بعد خون پونچھنا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
2774. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب ذوالحلیفہ میں پہنچے تو آپ نے اپنی اونٹنی کے بارے میں حکم دیا تو اس کی کوہان کی دائیں جانب اشعار کیا گیا، پھر آپ نے اس سے خون پونچھا۔ اور دو جوتے (رسی میں ڈال کر) اس کے گلے میں لٹکا دیے۔ جب اونٹنی آپ کو لے کر بیداء پر چڑھی تو آپ نے بلند آواز سے لبیک کہا۔