باب: حرم کو جانے والے قربانی کے جانوروں کو قلادے ڈالنا
)
Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Garlanding The Hadi)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2782.
حضرت ابن عباس ؓ سے منقول ہے کہ نبیﷺ جب ذوالحلیفہ پہنچے تو آپ نے قربانی کے جانور کی کوہان کی دائیں جانب اشعار کیا، پھر اس سے خون دور فرمایا اور دو جوتے اس کے گلے میں لٹکائے، پھر اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے۔ جب وہ آپ کو لے کر بیداء پر چڑھی تو آپ نے لبیک کہا اور ظہر کی نماز کے وقت احرام باندھا۔ اور حج کا لبیک پکارا۔

حدیث حاشیہ:
تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۷۵۸۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب ذوالحلیفہ آئے تو آپ نے ہدی کے دائیں کوہان کی جانب اشعار کیا پھر اس سے خون صاف کیا، اور اس کے گلے میں دو جوتیاں لٹکائیں، پھر آپ اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے، اور جب وہ آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو گئی تو آپ نے تلبیہ پکارا اور ظہر کے وقت احرام باندھا، اور حج کا تلبیہ پکارا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn ‘Abbas that when the Prophet of Allah (ﷺ) came to Dhul-Hulaifah he marked the Hadi on the right side of its hump, then he removed the blood and garlanded it with two shoes, then he mounted his she-camel and when it stood up with him in Al-Baida’, he recited the Talbiyah and entered Ihram at noon, and entered Ihram for Hajj. (Sahih)