قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ رُكُوبِ الْبَدَنَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2800.   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ ارْكَبْهَا وَيْلَكَ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: قربانی کے اونٹ پر سوار ہونا؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2800.   حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ پیدل ایک اونٹ کو ہانکتا لے جا رہا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔“ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے فرمایا: ”تو سوار ہو جا۔“ اس نے پھر کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے چوتھی دفعہ فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔ تجھ پر افسوس!“