قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ رُكُوبُ الْبَدَنَةِ لِمَنْ جَهَدَهُ الْمَشْيُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2801.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً وَقَدْ جَهَدَهُ الْمَشْيُ قَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا وَإِنْ كَانَتْ بَدَنَةً

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: جسے چلنے مشقت ہو‘اس کے لیے قربانی کے جانور پر سوار ہونا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2801.   حضرت انس ؓ سے منقول ہے کہ نبیﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جو قربانی کا جانور ہانک کر لے جا رہا تھا۔ وہ بے چارہ بڑی مشقت سے چل رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”اس اونٹ پر سوار ہو جا۔“ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے فرمایا: ”سوار ہو جا اگرچہ یہ قربانی کا ہے۔“