قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ فِيمَنْ أُحْصِرَ بِعَدُوٍّ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2861.   أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ الصَّوَّافِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى وَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَا صَدَقَ وَقَالَ شُعَيْبٌ فِي حَدِيثِهِ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: دشمن کی وجہ سے جو شخص (حج سے) روک دیا جائے تو؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2861.   حضرت حجاج بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کی ٹانگ وغیرہ ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے (حتیٰ کہ وہ بیت اللہ تک نہیں پہنچ سکتا) تو وہ حلال ہوگیا اور اس پر آئندہ حج ہوگا۔“ (عکرمہ نے کہا:) میں نے حضرت ابن عباس اور حضرت ابوہریرہ ؓ سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ حضرت حجاج انصاری نے سچ کہا۔ (استاد) شعیب نے اپنی حدیث میں کہا: اس پر آئندہ سال حج ہوگا۔