Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: The Sanctity Of The Sanctuary)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2880.
ام المومنین حضرت حفصہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”ایک لشکر بیت اللہ پر حملہ کرنے آئے گا حتیٰ کہ جب وہ مقام بیداء (ایک چٹیل میدان) میں ہوں گے تو ان کے درمیان والے دھنسا دیے جائیں گے۔ ان کے اول وآخر (گھبراہٹ میں) ایک دوسرے کو پکاریں گے تو ان سب کو دھنسا دیا جائے گا اور کوئی نہیں بچ سکے گا مگر اکا دکا شخص جو (وہاں سے) بھاگ کر ان کے بارے میں لوگوں کو بتائے گا۔“ ایک شخص نے ان (راوی حدیث امیہ بن صفوان) سے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ تم نے اپنے دادا پر جھوٹ نہیں بولا اور تمھارے دادا کی بابت گواہی دیتا ہوں کہ انھوں نے حضرت حفصہؓ پر جھوٹ نہیں بولا اور حضرت حفصہؓ کی بابت گواہی دیتا ہوں کہ انھوں نے نبیﷺ پر جھوٹ نہیں بولا۔
تشریح:
گویا حرم کی حرمت اللہ تعالیٰ قائم رکھے گا اور خدانخواستہ جب بیت اللہ کی حرمت قائم نہ رہے گی تو دنیا کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا۔

حدیث حاشیہ:
گویا حرم کی حرمت اللہ تعالیٰ قائم رکھے گا اور خدانخواستہ جب بیت اللہ کی حرمت قائم نہ رہے گی تو دنیا کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن صفوان کہتے ہیں کہ مجھ سے ام المؤمنین حفصہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”ایک لشکر اس گھر پر حملہ کرنا چاہے گا، اس کا قصد کرے گا یہاں تک کہ جب وہ سر زمین بیداء میں پہنچے گا، تو اس کا درمیانی حصہ دھنسا دیا جائے گا (ان کو دھنستا دیکھ کر) لشکر کا ابتدائی و آخری حصہ چیخ و پکار کرنے لگے گا، تو وہ بھی سب کے سب دھنسا دیے جائیں گے، اور کوئی نہیں بچے گا، سوائے ایک بھاگے ہوئے شخص کے جو ان کے متعلق خبر دے گا“، ایک شخص نے ان (امیہ بن صفوان) سے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تم نے اپنے دادا کی طرف جھوٹی بات منسوب نہیں کی ہے، اور انہوں نے حفصہ ؓ کی طرف جھوٹی بات کی نسبت نہیں کی ہے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حفصہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی طرف جھوٹی بات کی نسبت نہیں کی ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Hafsah narrated that the Prophet (ﷺ) said: “An invading army will come toward this House until when they are in Al-Baida’, the middle of them will be swallowed up by the earth. The first of them will call out to the last of them, and they will be swallowed up, until there is no one left of them except a fugitive who will tell of what happened to them.” A man (hearing the narration) said: “I bear witness that you did not attribute a lie to your grandfather, and I bear witness that your grandfather did not attribute a lie to Hafsah, and I bear witness that Hafsah, did not attribute a lie to the Prophet (ﷺ). (Sahih)