الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 36 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 36 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابُ الْخَسْفِ بِالْجَيْشِ الَّذِي يَؤُمُّ الْبَي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2882. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ قَالَ دَخَلَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ وَأَنَا مَعَهُمَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَسَأَلَاهَا عَنْ الْجَيْشِ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِ وَكَانَ ذَلِكَ فِي أَيَّامِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُوذُ عَائِذٌ بِالْبَيْتِ فَيُبْعَثُ إِلَيْهِ بَعْثٌ فَإِذ... صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: بیت اللہ کا رخ کرکے والے لشکر کا زمین میں د ھنس جانا ) مترجم: MuslimWriterName 2882. جریر نے عبدالعزیز بن رفیع سے اور انھوں نے عبداللہ بن قبطیہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: حارث بن ابی ربیعہ، عبداللہ بن صفوان اور میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ ہم ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں نے اُن سے اس لشکر کےمتعلق سوال کیا جس کو زمین میں دھنسا دیاجائے گا، یہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (کی خلافت) کا زمانہ تھا۔ (ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے) نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ’’ایک پناہ لینے والا بیت اللہ میں پناہ لے گا، اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائےگا، جب وہ لوگ زمین کے بنجر ہموار حصے م... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابُ الْخَسْفِ بِالْجَيْشِ الَّذِي يَؤُمُّ الْبَي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2882.01. حَدَّثَنَاه أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِهِ قَالَ فَلَقِيتُ أَبَا جَعْفَرٍ فَقُلْتُ إِنَّهَا إِنَّمَا قَالَتْ بِبَيْدَاءَ مِنْ الْأَرْضِ فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ كَلَّا وَاللَّهِ إِنَّهَا لَبَيْدَاءُ الْمَدِينَةِ صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: بیت اللہ کا رخ کرکے والے لشکر کا زمین میں د ھنس جانا ) مترجم: MuslimWriterName 2882.01. عبدالعزیز بن رفیع نے ہمیں اسی سند کےساتھ حدیث بیان کی اور ان کی حدیث میں ہے: (ابن قبطیہ نے) کہا: تو میں ابو جعفر سے ملا، میں نے کہا: انھوں (ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا) نے تو زمین کا ایک چٹیل میدان کہا تھا۔ توابو جعفر نے کہا: ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! وہ مدینہ کا چٹیل حصہ ہے۔ ... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابُ الْخَسْفِ بِالْجَيْشِ الَّذِي يَؤُمُّ الْبَي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2883. حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ صَفْوَانَ يَقُولُ أَخْبَرَتْنِي حَفْصَةُ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَيَؤُمَّنَّ هَذَا الْبَيْتَ جَيْشٌ يَغْزُونَهُ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنْ الْأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوْسَطِهِمْ وَيُنَادِي أَوَّلُهُمْ آخِرَهُمْ ثُمَّ يُخْسَفُ بِهِمْ فَلَا يَبْقَى إِلَّا الشَّرِيدُ الَّذِي يُخْبِرُ عَنْهُمْ فَقَالَ رَجُلٌ أَشْهَدُ عَلَيْكَ أَنَّكَ لَمْ تَكْذِبْ عَلَى حَفْصَةَ وَأَشْهَدُ عَلَى حَفْصَةَ أَنَّه... صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: بیت اللہ کا رخ کرکے والے لشکر کا زمین میں د ھنس جانا ) مترجم: MuslimWriterName 2883. امیہ بن صفوان سے روایت ہے ،انھوں نے اپنے داداعبداللہ بن صفوان کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھے حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا اور انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ایک لشکر (اللہ کے) اس گھر کے خلاف جنگ کرنے کے لئے اس کا رخ کرےگا یہاں تک کہ جب وہ زمین کے چٹیل حصے میں ہوں گے تو ان کے درمیان والے حصے کو (زمین میں ) دھنسا دیا جائے گا ان میں سے ایک علیحدہ رہ جانے والے شخص کےسوا، جو ان کے بارے میں خبر دے گا اور کوئی (زندہ) باقی نہیں بچے گا۔‘‘ تو ایک شخص نے (ان کی بات سن کر) کہا: میں تمہارے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ تم نے حضرت حف... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابُ الْخَسْفِ بِالْجَيْشِ الَّذِي يَؤُمُّ الْبَي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2883.01. و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ الْعَامِرِيِّ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَيَعُوذُ بِهَذَا الْبَيْتِ يَعْنِي الْكَعْبَةَ قَوْمٌ لَيْسَتْ لَهُمْ مَنَعَةٌ وَلَا عَدَدٌ وَلَا عُدَّةٌ يُبْعَثُ إِلَيْهِمْ جَيْشٌ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنْ الْأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ قَالَ يُوسُفُ وَأَهْلُ الشَّأْمِ يَوْمَئِذٍ يَسِيرُونَ إِلَى مَكَّةَ فَقَا... صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: بیت اللہ کا رخ کرکے والے لشکر کا زمین میں د ھنس جانا ) مترجم: MuslimWriterName 2883.01. عبیداللہ بن عمرو نے کہا: ہمیں زید بن ابی اُنیسہ نے عبدالملک عامری سے خبر دی، انھوں نے یوسف بن ماہک سے روایت کی، کہا: مجھے عبداللہ بن صفوان نے ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ایک قوم اس گھر۔۔۔ یعنی کعبہ ۔۔۔ میں پناہ لے گی، ان کے پاس نہ اپنا دفاع کرنے کےلیے کوئی ذریعہ ہوگا، نہ عددی قوت ہوگی اور نہ سامان جنگ ہی ہوگا، ان کی طرف ایک لشکر روانہ کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ جب وہ (لشکر کے) لوگ زمین کے ایک چٹیل حصے میں ہوں گے تو ان کو (زمین میں) دھنسا دیا جائےگا۔‘‘ یوسف (بن ماہک) نے کہا: ان دونوں اہل شام مکہ کی... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابُ الْخَسْفِ بِالْجَيْشِ الَّذِي يَؤُمُّ الْبَي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2884. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ عَبَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِهِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَنَعْتَ شَيْئًا فِي مَنَامِكَ لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ فَقَالَ الْعَجَبُ إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَؤُمُّونَ بِالْبَيْتِ بِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ لَجَأَ بِالْبَيْتِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الطَّرِيقَ قَدْ يَجْمَعُ النَّاسَ قَالَ نَعَمْ فِيهِ... صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: بیت اللہ کا رخ کرکے والے لشکر کا زمین میں د ھنس جانا ) مترجم: MuslimWriterName 2884. عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا:رسول اللہ ﷺ نے نیند کے دوران(اضطراب کے عالم) میں اپنے ہاتھ کو حرکت دی تو ہم نے عرض کی:اللہ کے رسول ﷺ ! آپ نے نیند میں کچھ ایسا کیا جو پہلےآپ نہیں کیا کر تے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا:"یہ عجیب بات ہے کہ(آخری زمانےمیں) میری امت میں سے کچ لوگ بیت اللہ کی پناہ لینے والے قریش کے ایک آدمی کے خلاف(کاروائی کرنے کے لیے) بیت اللہ کا رخ کریں گے یہاں تک کہ جب وہ چٹیل میدان حصے میں ہوں گے تو انھیں (زمین میں) دھنسا دیا جائے گا۔"ہم نے عرض کی،اللہ کے رسول ﷺ ! راستہ تو ہرطرح کے لوگوں کے لی... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابٌ فِي الْآيَاتِ الَّتِي تَكُونُ قَبْلَ السَّاع...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2901. حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ اطَّلَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ فَقَالَ مَا تَذَاكَرُونَ قَالُوا نَذْكُرُ السَّاعَةَ قَالَ إِنَّهَا لَنْ تَقُومَ حَتَّى تَرَوْنَ قَبْلَهَا عَشْرَ آيَاتٍ فَذَكَرَ الدُّخَانَ وَالدَّجَّالَ وَالدَّابَّةَ وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَنُزُولَ عِيسَى ابْنِ ... صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: قیامت سے پہلے(ظاہر) ہونے والی نشانیاں ) مترجم: MuslimWriterName 2901. سفیان بن عینیہ نے فرات قزازسے، انھوں نے ابوطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نےحضرت حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم باتیں کر رہے تھے تو نبی ﷺ نے اوپر سے جھانک کر دیکھا اور فرمایا: ’’تم کیا باتیں کر رہے ہو؟‘‘ ہم نے عرض کی: ہم قیامت کا ذکر کر رہے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’قیامت نہیں آئے گی، یہاں تک کہ تم اس سے پہلے دس نشانیاں دیکھ لو گے۔‘‘ آپﷺ نے دھوئیں (کے نمودرا ہونے)، دجال، دابۃ الارض (زمین سے نمودار ہونے والے عجیب الخلقت جانور) سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ک... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابٌ فِي الْآيَاتِ الَّتِي تَكُونُ قَبْلَ السَّاع...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2901.01. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غُرْفَةٍ وَنَحْنُ أَسْفَلَ مِنْهُ فَاطَّلَعَ إِلَيْنَا فَقَالَ مَا تَذْكُرُونَ قُلْنَا السَّاعَةَ قَالَ إِنَّ السَّاعَةَ لَا تَكُونُ حَتَّى تَكُونَ عَشْرُ آيَاتٍ خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ وَخَسْفٌ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَالدُّخَانُ وَالدَّجَّالُ وَدَابَّةُ الْأَرْضِ وَيَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَطُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَنَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قُعْرَةِ عَد... صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: قیامت سے پہلے(ظاہر) ہونے والی نشانیاں ) مترجم: MuslimWriterName 2901.01. عبیداللہ بن معاذ عنبری نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نےفرات قزاز سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابو طفیل سے، انھوں نے حضرت ابو سریحہ حذیفہ بن اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی ﷺ بالا خانے میں تھے اور ہم آپ ﷺ سے نیچے کی طرف بیٹھے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے ہماری طرف جھانک کر دیکھا اور فرمایا: ’’تم کس بات کا ذکر کررہے ہو؟‘‘ ہم نے عرض کی قیامت کا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تک دس نشانیاں ظاہر نہیں ہوں گی، قیامت نہیں آئے گی: مشرق میں زمین کا دھنسنا، مغرب میں زمین کا دھنسنا اور جزیرہ عرب میں ز... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابٌ فِي الْآيَاتِ الَّتِي تَكُونُ قَبْلَ السَّاع...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2901.02. و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ فُرَاتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غُرْفَةٍ وَنَحْنُ تَحْتَهَا نَتَحَدَّثُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ قَالَ شُعْبَةُ وَأَحْسِبُهُ قَالَ تَنْزِلُ مَعَهُمْ إِذَا نَزَلُوا وَتَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا قَالَ شُعْبَةُ وَحَدَّثَنِي رَجُلٌ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ قَالَ أَحَدُ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ نُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ و قَالَ الْآخَرُ رِيحٌ تُلْقِيهِم... صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: قیامت سے پہلے(ظاہر) ہونے والی نشانیاں ) مترجم: MuslimWriterName 2901.02. محمد بن جعفر نےکہا: ہمیں شعبہ نے فرات سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے ابو طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت ابو سریحۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا: انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ بالا خانے میں تھے اور ہم اس کے نیچے باتیں کررہے تھے، اور (آگے) اسی کے مانند حدیث بیان کی۔ شعبہ نے کہا: اور میرا خیال ہے (کہ فرات نے) کہا: وہ جب قیام کے لئے رکیں گے تو وہ (آگ) بھی ان کے ساتھ رک جائے گی اور جب وہ دوپہر کو آرام کریں گے تو وہ بھی ان کے ساتھ سکون پذیر ہوجائے گی۔ شعبہ نےکہا: مجھے کسی شخص نے ابو طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے حضر ت ابو سریحہ رضی ا... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابٌ فِي الْآيَاتِ الَّتِي تَكُونُ قَبْلَ السَّاع...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2901.03. و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ فُرَاتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ قَالَ كُنَّا نَتَحَدَّثُ فَأَشْرَفَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ حَدِيثِ مُعَاذٍ وَابْنِ جَعْفَرٍ.... صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: قیامت سے پہلے(ظاہر) ہونے والی نشانیاں ) مترجم: MuslimWriterName 2901.03. محمد بن مثنیٰ نے بھی ہمیں یہی (حدیث) بیان کی، کہا: ابو نعمان حکم بن عبداللہ عجلی نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: شعبہ نے ہمیں فرات سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے ابو طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ حضرت ابوسریحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کررہے تھے ، کہا: ہم باتیں کر رہے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے اوپر سے جھانک کرہمیں دیکھا، (اس کے بعد) معاذ اور ابن جعفر کی حدیث ہے۔ ... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابٌ فِي الْآيَاتِ الَّتِي تَكُونُ قَبْلَ السَّاع...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2901.04. و قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ بِنَحْوِهِ قَالَ وَالْعَاشِرَةُ نُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ قَالَ شُعْبَةُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ. صحیح مسلم : کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت (باب: قیامت سے پہلے(ظاہر) ہونے والی نشانیاں ) مترجم: MuslimWriterName 2901.04. ابن مثنیٰ نے کہا: ہمیں ابو نعمان حکیم بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے عبدالعزیز بن رفیع سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابو طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے حضرت ابو سریحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی طرح روایت کی، کہا: دسویں (علامت) حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول ہے۔ شعبہ نے کہا: عبدالعزیز نےاسے مر فوع بیان نہیں کیا۔ ... الموضوع: الخسف والقذف والسمع آخر الزمان (الإيمان) موضوع: آخری زمانے میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھربرسنے اور شکلوں کا مسخ ہونا (ایمان) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 36 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 36