Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Tawaf Al-Qiran)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2932.
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ نے حج اور عمرے کا اکٹھا احرام باندھا اور ایک طواف کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہﷺ کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔
تشریح:
”ایک طواف کیا۔“ اس سے فرض طواف مراد ہے ورنہ یہ بات قطعی ہے کہ آپ نے مکہ مکرمہ جاتے ہی ایک طواف کیا تھا، پھر دس ذوالحجہ کو بھی طواف کیا تھا۔ پہلا طواف، طوافِ قدوم بھی تھا اور طواف عمرہ بھی۔ دوسرا طواف فرض تھا۔ اسے طواف افاضہ بھی کہا جاتا ہے۔ امام شافعی اور محدثین اسی بات کے قائل ہیں۔ احناف قران والے کے لیے تین طواف اور دو سعی کے قائل ہیں۔ طواف عمرہ، سعی عمرہ، طواف قدوم، طواف زیارت، سعی حج۔ مگر رسول اللہﷺ سے صرف دو طواف اور ایک سعی ثابت ہے اور احناف کے نزدیک نبی اکرمﷺ کا حج قران تھا۔ بعض محققین نے حدیث مذکور میں ایک طواف سے سعی مراد لی ہے کیونکہ سعی آپ نے واقعتاً ایک ہی کی تھی۔ احناف اس طواف سے تحلل مراد لیتے ہیں، یعنی آپ حج اور عمرے سے طواف زیارت کے بعد ہی حلال ہوئے تھے، مگر اس تاویل کے باوجود احناف کا مسلک ثابت نہیں ہوتا کہ قارن تین طواف کرے۔ یہ بحث پیچھے بھی گزر چکی ہے۔ (دیکھیے، حدیث: ۲۷۴۷)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حج و عمرہ کو ایک ساتھ ملایا، اور (ان دونوں کے لیے) ایک ہی طواف کیا، اور کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn ‘Umar joined Hajj and ‘Umrah (Qarn) and he performed one Tawaf and said: “This is what I saw the Messenger of Allah (ﷺ) doing.” (Sahih)