Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: What To Say After The Two Rakahs Of Tawaf)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2962.
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے (بیت اللہ کے گرد) سات چکر لگائے۔ تین میں کندھے ہلا کر تیز تیز چلے اور چار میں آرام سے چلے، پھر یہ آیت پڑھی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ”تم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ۔“ پھر آپ نے دو رکعات پڑھیں اور مقام ابراہیم کو اپنے اور کعبے کے درمیان رکھا، پھر حجر اسود کو بوسہ دیا، پھر نکلے اور کہا: ”صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ علامات ہیں۔ چنانچہ وہاں سے شروع کرو جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے فرمایا ہے (یعنی سعی کا آغاز صفا سے کرو)۔“

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے طواف میں کعبہ کے سات پھیرے لگائے، تین پھیروں میں رمل کیا اور چار پھیروں میں عام چال چلے، پھر آیت کریمہ: «وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى» پڑھی اس کے بعد مقام ابراہیم کو اپنے اور خانہ کعبہ کے درمیان کر کے دو رکعت نماز پڑھی۔ پھر آپ نے حجر اسود کا استلام کیا پھر نکلے اور آیت کریمہ: «إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ» ”صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں“ پڑھی تو جس سے اللہ تعالیٰ نے شروع کیا، اسی سے تم بھی شروع کرو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah (ﷺ) performed Tawaf, walking rapidly (Rami) for three circuits, and walking at a normal pace for four. Then he recited: “And take you the Maqam (place) of Ibrahim as a place of prayer.” And prayed two Rak’ahs with the Maqam between him and the Ka’bah. Then he touched the Corner, then he went out and said: ‘As-Safa and Al Marwah are two of the symbols of Allah. We will start with that with which Allah started.” (Sahih)