الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 54 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 54 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخِذُوا مِنْ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 395. حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ العُمْرَةَ، وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَةِ، أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ؟ فَقَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَصَلَّى خَلْفَ المَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَةِ»، وَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ... صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے کہ ”مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ“۔ ) مترجم: BukhariWriterName 395. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، ان سے ایک شخص کے متعلق سوال کیا گیا جس نے بیت اللہ کا طواف کیا لیکن صفا اور مروہ کے درمیان ابھی سعی نہیں کی، تو کیا وہ اپنی بیوی کے پاس آ سکتا ہے؟ انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ (ایک دفعہ) مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ نے بیت اللہ کے سات چکر لگائے، پھر آپ نے مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت پڑھیں، اس کے بعد صفا و مروہ کے درمیان سعی فرمائی۔ ’’یقینا رسول اللہ ﷺ کی ذات گرامی میں تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے۔‘‘ ... الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّخِذُوا مِنْ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 396. وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: «لاَ يَقْرَبَنَّهَا حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَةِ» صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے کہ ”مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ“۔ ) مترجم: BukhariWriterName 396. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، ان سے مذکورہ شخص کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا: صفا اور مروہ کے طواف سے پہلے ہرگز اپنی بیوی سے صحبت نہ کرے۔ الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ اسْتِلاَمِ الحَجَرِ الأَسْوَدِ حِينَ يَقْدَم...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1603. حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يَقْدَمُ مَكَّةَ إِذَا اسْتَلَمَ الرُّكْنَ الْأَسْوَدَ أَوَّلَ مَا يَطُوفُ يَخُبُّ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ مِنْ السَّبْعِ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: جب کوئی مکہ میں آئے تو پہلے حجر اسود کو چومے طواف شروع کرتے وقت اور تین پھیروں میں رمل کرے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1603. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کودیکھا کہ جب آپ مکہ تشریف لاتے تو طواف شروع کرتے وقت پہلے حجراسود کو بوسہ دیتے، پھر سات چکروں میں سے پہلے تین میں ذرا اکڑ کر چلتے۔ الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الرَّمَلِ فِي الحَجِّ وَالعُمْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1604. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ أَشْوَاطٍ وَمَشَى أَرْبَعَةً فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ تَابَعَهُ اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ فَرْقَدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: حج اور عمرہ میں رمل کرنے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 1604. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ حج اور عمرہ کرتے وقت طواف کے پہلے تین چکروں میں تیز چلتے اور دوڑتے تھےاور باقی چار چکروں میں معمول کے مطابق عام چال چلتے تھے۔ سریج کی لیث نے متابعت کی ہے، اس نے کہا: مجھے کثیر بن فرقد نے انھوں نے نافع سے، انھوں نے ابن عمر ؓ سے انھوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا۔ ... الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ إِذَا قَدِمَ مَكَّةَ،...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1616. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ أَوْ الْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ سَعَى ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَمَشَى أَرْبَعَةً ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: جو شخص (حج یا عمرہ کی نیت سے) مکہ میں آئے تو اپنے گھر لوٹ جانے سے پہلے طواف کرے پھر دوگانہ طواف ادا کرے پھر صفا پہاڑ پر جائے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1616. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب حج یا عمرے کے لیے مکہ آتے تو سب سے پہلے بیت اللہ کا طواف کرتے۔ پہلے تین چکروں میں دوڑتے اور باقی چار میں معمول کے مطابق چلتے۔ طواف کے بعد دوگانہ ادا کرتے، پھر صفاو مروہ کے درمیان سعی کرتے تھے۔ الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ إِذَا قَدِمَ مَكَّةَ،...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1617. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ الطَّوَافَ الْأَوَّلَ يَخُبُّ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَيَمْشِي أَرْبَعَةً وَأَنَّهُ كَانَ يَسْعَى بَطْنَ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: جو شخص (حج یا عمرہ کی نیت سے) مکہ میں آئے تو اپنے گھر لوٹ جانے سے پہلے طواف کرے پھر دوگانہ طواف ادا کرے پھر صفا پہاڑ پر جائے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1617. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ ہی سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب پہلا طواف کرتے تو پہلے تین چکروں میں دوڑتے اور باقی چار میں معمول کے مطابق چلتے۔ اور جب صفاومروہ کے درمیان سعی کرتے تو نالے کے وسط میں ذرا تیز دوڑتے۔ الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: صَلَّى النَّبِيُّ ﷺ لِسُبُوعِهِ رَكْعَتَيْن...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1623. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَيَقَعُ الرَّجُلُ عَلَى امْرَأَتِهِ فِي العُمْرَةِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَةِ؟ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، ثُمَّ صَلَّى خَلْفَ المَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَةِوَقَالَ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: نبی کریم ﷺکا طواف کے ساتھ چکروں کے بعد دو رکعتیں پڑھنا ) مترجم: BukhariWriterName 1623. حضرت عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے دریافت کیا: آیا کوئی شخص عمرہ کرتے ہوئے صفا و مروہ کی سعی کرنے سے پہلے اپنی بیوی کے پاس آسکتا ہے؟انھوں نے جواب دیا کہ رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ تشریف لائے۔ آپ نے بیت اللہ کے گردسات چکرلگائے۔ پھر مقام ابراہیم کے پاس دو رکعت ادا کیں۔ اس کے بعد صفا ومروہ کے درمیان سعی کی۔ اور ابن عمر ؓ نے فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے)’’یقیناً تمھارے لیے اللہ کے رسول اللہ ﷺ (کی ذات ) میں بہترین نمونہ ہے۔‘‘ (اس لیے تمھارے لیے رسول اللہ ﷺ کی... الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: صَلَّى النَّبِيُّ ﷺ لِسُبُوعِهِ رَكْعَتَيْن...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1624. قَالَ: وَسَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَقَالَ: «لاَ يَقْرَبُ امْرَأَتَهُ حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَةِ صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: نبی کریم ﷺکا طواف کے ساتھ چکروں کے بعد دو رکعتیں پڑھنا ) مترجم: BukhariWriterName 1624. حضرت عمرو بن دینار نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے (یہی) سوال کیا تو انھوں نے فرمایا: صفا و مروہ کے درمیان سعی سے پہلے اپنی بیوی سے جماع نہ کرے۔ الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ صَلَّى رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ خَلْفَ الم...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1627. حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا وَقَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: اس سے متعلق کہ جس نے طواف کی دو رکعتیں مقام ابراہیم کے پیچھے پڑھیں۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1627. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ نے بیت اللہ کے گرد سات چکر لگائے اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت ادا کیں۔ پھر آپ ﷺ صفا کی جانب تشریف لے گئے اور فرمایا: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’تمھارے لیے رسول اللہ( ﷺ کی ذات گرامی) میں بہترین نمونہ ہے۔‘‘ ... الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّعْيِ بَيْنَ الصَّفَا وَال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1644. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَافَ الطَّوَافَ الْأَوَّلَ خَبَّ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا وَكَانَ يَسْعَى بَطْنَ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقُلْتُ لِنَافِعٍ أَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَمْشِي إِذَا بَلَغَ الرُّكْنَ الْيَمَانِيَ قَالَ لَا إِلَّا أَنْ يُزَاحَمَ عَلَى الرُّكْنِ فَإِنَّهُ كَانَ لَا يَدَعُهُ حَتَّى يَسْتَلِمَهُ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: صفااور مروہ کے درمیان کس طرح دوڑے ) مترجم: BukhariWriterName 1644. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: جب رسول اللہ ﷺ پہلا طواف کرتے تو پہلے تین چکروں میں دوڑتے اور باقی چار میں معمول کے مطابق چلتے۔ اور جب صفا مروہ کی سعی کرتے تو نالے کے نشیب میں دوڑتے تھے۔ عبیداللہ نے کہا: میں نے حضرت نافع ؒ سے پوچھا کہ حضرت ابن عمر ؓ جب رکن یمانی کے پاس پہنچتی تو کیا حسب معمول چلتے تھے؟انھوں نے کہا کہ نہیں، البتہ اگر حجر اسود کے پاس ہجوم ہوتا تو آہستہ چلتے کیونکہ اس کااستلام کیے بغیر اس کو نہیں چھوڑتے تھے۔ ... الموضوع: استكمال الطواف سبع أشواط (العبادات) Topics: سات چکروں سے طواف کا مکمل ہونا (عبادات) مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 54 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 54