Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Sa'I At The Bottom Of The Valley)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2980.
ایک صحابیہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وادی کے پیٹ میں دوڑتے دیکھا ہے۔ آپ فرما رہے تھے: ”اس وادی کو ضرور دوڑ کر طے کیا جائے۔“
تشریح:
وادی کے پیٹ سے مراد صفا اور مروہ کے درمیان سبز روشنیوں کے مابین نشیبی جگہ ہے، یعنی دونوں پہاڑوں کی چڑھائی کے درمیان والی جگہ۔ بارش وغیرہ کی صورت میں اس جگہ پانی بہتا تھا، اس لیے اسے وادی یا مسیل کہا گیا۔ آج کل اسے ملین اخضرین کہا جاتا ہے۔
ایک صحابیہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وادی کے پیٹ میں دوڑتے دیکھا ہے۔ آپ فرما رہے تھے: ”اس وادی کو ضرور دوڑ کر طے کیا جائے۔“
حدیث حاشیہ:
وادی کے پیٹ سے مراد صفا اور مروہ کے درمیان سبز روشنیوں کے مابین نشیبی جگہ ہے، یعنی دونوں پہاڑوں کی چڑھائی کے درمیان والی جگہ۔ بارش وغیرہ کی صورت میں اس جگہ پانی بہتا تھا، اس لیے اسے وادی یا مسیل کہا گیا۔ آج کل اسے ملین اخضرین کہا جاتا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
صفیہ بنت شیبہ ایک عورت سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وادی کے نشیبی حصہ کو دوڑ کر طے کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”یہ وادی دوڑ کر ہی پار کی جائے گی۔“۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اب اس حصے پر دو سبز پتھر لگا دیئے گئے ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Safiyyah bint Shaibah that a woman said: I saw the Messenger of Allah (ﷺ) hastening at the bottom of the valley and he said: “The river bed should not be crossed except with vigor.” (Sahih)