Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: The Takbir Atop It (Al-Marwah))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2985.
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ کوہ صفا کی طرف گئے۔ اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا، پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی توحید و تکبیر بیان کی اور کہا: [لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَه…] ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ پھر آپ واپس چلے حتیٰ کہ جب آپ کے قدم نشیب میں پہنچے تو آپ دوڑنے لگے، یہاں تک کہ جب آپ کے قدم چڑھائی چڑھنے لگے، آپ آہستہ چلنے لگے حتیٰ کہ مروہ پر پہنچے، پھر اس پر بھی آپ نے اسی طرح کیا جس طرح صفا پر کیا تھا (پھر اسی طرح کرتے رہے) حتیٰ کہ آپ نے اپنے چکر پورے کر لیے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صفا کے پاس گئے تو اس پر چڑھے یہاں تک کہ آپ کو بیت اللہ دکھائی دینے لگا پھر آپ نے اللہ عزوجل کی وحدانیت اور اس کی بڑائی بیان کی اور «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» کہا پھر آپ چلے یہاں تک کہ جب آپ کے دونوں قدم نشیب میں پڑے تو آپ نے سعی کی (دوڑے) اور جب آپ کے قدم اونچائی و بلندی کی طرف اٹھے۱؎ تو آپ عام چال چلے یہاں تک کہ آپ مروہ کے پاس آئے تو وہاں بھی آپ نے وہی کیا جو آپ نے صفا پر کر کیا تھا یہاں تک کہ اپنی سعی پوری کی۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی چڑھائی شروع ہوئی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah (ﷺ) went to As-Safa and climbed it and said: (There is none worthy of worship except Allah alone with no partner or associate, His is the dominion and to Him be praise, He gives life and death, and He has power over all things).” Then he walked until he reached level ground, then he hastened until the ground began to rise. Then he walked until he came to Al-Marwah, and he did the same there as he did at As-Safa, until he had finished his Sa’i. (Sahih)