باب: قران اور تمتع کرنے والا صفا ومروہ کے کتنے طواف کرے گا؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: How Many Times Should Those Performing Hajj Al-Qiran And Hajj Tamattu Go Between As-Safa and Al-Marwah?)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2986.
حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ اور آپ کے ساتھیوں نے صفا ومروہ کا صرف ایک دفعہ طواف کیا۔
تشریح:
یہاں طواف سے سعی مراد ہے۔ صرف حج کرنے والا متفقہ طور پر ایک ہی سعی کرے گا، چاہے طواف قدوم کے ساتھ کرے یا طواف زیارت کے ساتھ۔ طواف وداع میں سعی نہیں ہوتی۔ تمتع کرنے والے پر جمہور اہل علم کے نزدیک عمرے کی الگ سعی ہے اور حج کی الگ۔ گویا وہ دو دفعہ سعی کرے گا۔ صرف امام احمد کا ایک مختلف فیہ قول بیان کیا گیا ہے کہ متمتع کو بھی ایک سعی ہی کافی ہے۔ لیکن احادیث کی روشنی میں یہ موقف مرجوح ہے۔ اصل اختلاف قارن کے بارے میں ہے۔ احناف کے نزدیک قارن بھی دو دفعہ سعی کرے گا۔ ایک دفعہ عمرے میں اور دوسری دفعہ حج میں، مگر امام مالک، امام شافعی اور امام احمد رحمہم اللہ قارن کے لیے ایک سعی ہی کافی سمجھتے ہیں جیسا کہ مذکورہ حدیث سے ثابت ہوتا ہے اور یہی بات راجح ہے۔ واللہ أعلم

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ اور آپ کے اصحاب نے صفا و مروہ کا طواف (یعنی ان دونوں کی سعی) صرف ایک بار کی ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Jabir said: “The Prophet (ﷺ) and his Companions only performed Sa‘i between As-Safa and Al-Marwah once.” (Sahih)