Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Delivering a short khutbah in 'Arafat)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3009.
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ عرفے کے دن، جونہی سورج، ڈھلا، حجاج بن یوسف کے پاس آئے۔ میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ وہ فرمانے لگے: اگر تو سنت پر عمل کرنا چاہتا ہے تو ابھی (خطبے اور نماز کے لیے) چل۔ وہ کہنے لگا: اس وقت؟ انھوں نے فرمایا: ہاں۔ حضرت سالم نے کہا: میں نے حجاج سے کہا: اگر تو آج سنت پر عمل کرنا چاہتا ہے تو خطبہ مختصر کرنا اور نماز جلد شروع کرنا۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے (بطور تصدیق) فرمایا: اس نے درست کہا۔

حدیث حاشیہ:
تفصیل کے لیے دیکھیے، روایت نمبر ۳۰۰۸۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر ؓ عرفہ کے دن جس وقت سورج ڈھل گیا حجاج بن یوسف کے پاس آئے، اور میں ان کے ساتھ تھا۔ اور کہا: اگر سنت کی پیروی چاہتے ہیں تو آؤ چلیں۔ تو حجاج نے کہا: اسی وقت، انہوں نے کہا: ہاں (اسی وقت)، سالم کہتے ہیں: میں نے حجاج سے کہا: اگر آپ آج سنت کو پانا چاہتے ہیں تو خطبہ مختصر دیں، اور نماز جلدی پڑھیں، اس پر عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا: اس نے سچ کہا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Salim bin Abdullah that: Abdullah bin Umar came to Al-Hajjaj bin Yusuf on the day of Arafat when the sun has passed its zenith, and I was with him. He said: "We have to move on if you want to follow Sunnah." He said to him: "At this hours?" He said: Yes." Salim said: "I said to Al-Hajjaj: 'If you want to follow the Sunnah, then deliver a short Khutbah and hasten to pray.' Abdullah bin Umar said: 'He is telling the truth.