قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ رَفْعُ الْيَدَيْنِ فِي الدُّعَاءِ بِعَرَفَةَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3013.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَضْلَلْتُ بَعِيرًا لِي فَذَهَبْتُ أَطْلُبُهُ بِعَرَفَةَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا فَقُلْتُ مَا شَأْنُ هَذَا إِنَّمَا هَذَا مِنْ الْحُمْسِ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: عرفات میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3013.   حضرت جبیر بن مطعم ؓ سے روایت ہے کہ میرا ایک اونٹ گم ہوگیا۔ میں اسے تلاش کرنے کے لیے عرفہ پہنچ گیا۔ یہ عرفے کا دن تھا۔ میں نے نبیﷺ کو وہاں وقوف کرتے دیکھا۔ میں نے (دل میں) کہا: آپ کا یہاں کیا کام؟ آپ تو حمس میں سے ہیں۔