Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Raising The Hands In Supplicant At 'Arfat)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3014.
حضرت یزید بن شیبان بیان کرتے ہیں کہ ہم عرفات میں رسول اللہﷺ کی جائے وقوف سے بہت دور ٹھہرے ہوئے تھے۔ ہمارے پاپس حضرت ابن مربع انصاری ؓ آئے اور فرمایا: میں تمھاری طرف رسول اللہﷺ کا قاصد ہوں۔ آپ فرما رہے ہیں کہ اپنی اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو۔ تم اپنے جد امجد حضرت ابراہیم ؑ کی وراثت پر قائم ہو۔
تشریح:
عرفات سارے کا سارا وقوف کی جگہ ہے۔ اگرچہ رسول اللہﷺ نے جبل رحمت کے قریب وقوف فرمایا تھا لیکن ہر شخص تو اس جگہ وقوف نہیں کر سکتا، لہٰذا جہاں کسی کو جگہ ملے وہیں ٹھہر جائے، ثواب میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
یزید بن شیبان کہتے ہیں کہ ہم عرفہ کے دن عرفات میں ”موقف“ (ٹھہرنے کی خاص جگہ) سے دور ٹھہرے ہوئے تھے۔ تو ہمارے پاس ابن مربع انصاری آئے اور کہنے لگے تمہاری طرف میں رسول اللہ ﷺ کا قاصد ہوں، آپ فرماتے ہیں: تم اپنے مشاعر میں رہو کیونکہ تم اپنے باپ ابراہیم ؑ کی میراث کے وارث ہو۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Amr bin Abdullah bin Safwan that Yazid bin Shaiban said: "We were standing in Arafat in a place far from the place of standing, and Ibn Mirba Al-Ansari came and said: 'I am the messenger of Messenger of Allah to you; he says: 'Stay where you are (for it is a place of ritual), for you are following the legacy of you father Ibrahim, peace be upon him.