1 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ رَفْعُ الْيَدَيْنِ فِي الدُّعَاءِ بِعَرَفَةَ)

حکم: صحیح

3014. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ شَيْبَانَ قَالَ كُنَّا وُقُوفًا بِعَرَفَةَ مَكَانًا بَعِيدًا مِنْ الْمَوْقِفِ فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام...

سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: عرفات میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا )

مترجم: NisaiWriterName

3014. حضرت یزید بن شیبان بیان کرتے ہیں کہ ہم عرفات میں رسول اللہﷺ کی جائے وقوف سے بہت دور ٹھہرے ہوئے تھے۔ ہمارے پاپس حضرت ابن مربع انصاری ؓ آئے اور فرمایا: میں تمھاری طرف رسول اللہﷺ کا قاصد ہوں۔ آپ فرما رہے ہیں کہ اپنی اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو۔ تم اپنے جد امجد حضرت ابراہیم ؑ کی وراثت پر قائم ہو۔ ...


2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْمَوْقِفِ بِعَرَفَةَ)

حکم: صحیح

3011. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ كُنَّا وُقُوفًا فِي مَكَانٍ تُبَاعِدُهُ مِنْ الْمَوْقِفِ فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ الْيَوْمَ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: عرفات میں ٹھہرنے کی جگہ )

مترجم: MajahWriterName

3011. حضرت یزید بن شیبان ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: ہم ایک جگہ ٹھہرے ہوئے تھے جسے آپ ٹھہرنے کی جگہ سے دور ہی قرار دے سکتے ہیں۔ حضرت ابن مربع ؓ ہمارے پاس آئے اور کہا: میں تمہارے پاس اللہ کے رسولﷺ کا پیغام لایا ہوں۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں: اپنے اپنے مقام پر ٹھہرے رہو۔ آج تم ابراہیم ؑ کی وراثت کے حامل ہو۔ ...