Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Stoning The Jamarat For Camel Herders)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3068.
حضرت عدی ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے چرواہوں کو رخصت دی ہے کہ وہ ایک دن رمی کر لیں اور ایک دن چھوڑ لیں۔
تشریح:
چھوڑنے کا مطلب یہ ہے کہ اس دن کی رمی اگلے دن کریں، مثلاً: ۱۰ تاریخ کو رمی کرنے کے بعد وہ چلے جائیں، پھر چاہیں تو گیارہ تاریخ کو دو دن کی رمی اکٹھی کر لیں۔ چاہیں تو ۱۱ تاریخ کو نہ آئیں، ۱۲ تاریخ کو دو دن کی رمی اکٹھی کر لیں۔ گویا ان کے لیے منیٰ میں رات گزارنا بھی ضروری نہیں۔
حضرت عدی ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے چرواہوں کو رخصت دی ہے کہ وہ ایک دن رمی کر لیں اور ایک دن چھوڑ لیں۔
حدیث حاشیہ:
چھوڑنے کا مطلب یہ ہے کہ اس دن کی رمی اگلے دن کریں، مثلاً: ۱۰ تاریخ کو رمی کرنے کے بعد وہ چلے جائیں، پھر چاہیں تو گیارہ تاریخ کو دو دن کی رمی اکٹھی کر لیں۔ چاہیں تو ۱۱ تاریخ کو نہ آئیں، ۱۲ تاریخ کو دو دن کی رمی اکٹھی کر لیں۔ گویا ان کے لیے منیٰ میں رات گزارنا بھی ضروری نہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوالبداح بن عاصم کے والد عاصم بن عدی بن جدا القضاعی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے چرواہوں کو ایک دن چھوڑ کر ایک دن رمی کرنے کی رخصت دی ہے، (اس لیے کہ وہ اونٹوں کو ادھر ادھر چرانے لے جانے کی وجہ سے ہر روز منیٰ نہیں پہنچ سکتے تھے)۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Al-Baddah bin ‘Adiyy, from his father, that the Prophet (ﷺ) granted the camel herders a concession allowing them to stone the Jamarat on one day and not another. (Sahih)