قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ مَا يَحِلُّ لِلْمُحْرِمِ بَعْدَ رَمْيِ الْجِمَارِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3084.   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ فَقَدْ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ قِيلَ وَالطِّيبُ قَالَ أَمَّا أَنَا فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَضَمَّخُ بِالْمِسْكِ أَفَطِيبٌ هُوَ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: جمروں کو رمی کرنے کے بعد محرم کے لیے کیا کچھ حلال ہو جاتا ہے؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3084.   حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب محرم جمرہ عقبہ کو رمی کر لے تو اس کے لیے عورتوں کے علاوہ ہر چیز حلال ہو جاتی ہے۔ ان سے پوچھا گیا: خوشبو؟ فرمایا: میں نے تو رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپ نے کستوری لگا رکھی تھی۔ کیا یہ خوشبو نہیں؟