Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: The Obligation Of Jihad)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3089.
حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ”مجھے جامع کلمات دے کر بھیجا گیا ہے اور رعب دے کر میری مدد کی گئی ہے۔ اور ایک دفعہ میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس زمین کے خزانوں کی چابیاں لائیں گئیں اور میرے ہاتھ پر رکھ دی گئیں۔“ حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ تو (دنیا سے) تشریف لے گئے لیکن تم ان خزانوں کو نکال رہے ہو۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا میں جامع کلمات دے کر بھیجا گیا ہوں۱؎ اور میری مدد رعب و دبدبہ سے کی گئی ہے، مجھے سوتے میں زمین کے خزانوں کی کنجیاں پیش کی گئیں (اور پیش کرتے ہوئے) میرے ہاتھ میں رکھ دی گئیں۔ ابوہریرہ ؓ (اس کی وضاحت کرتے ہوئے) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (اس دنیا سے) چلے گئے اور تم ان (خزانوں) سے فیض اٹھا رہے ہو۔ (انہیں نکال رہے اور خرچ کر رہے ہو)۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی مختصر فصیح و بلیغ کلمے جن میں الفاظ تو تھوڑے ہوں لیکن مفہوم و معانی سے بھرے ہوئے ہوں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Saeed bin Al-Musayyab and Salamah bin ‘Abdur-Rahman that Abu Hurairah (RA) said: “I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: ‘I have been sent with concise speech, and I have been supported with fear. While I was sleeping, the keys to the treasures of the Earth were brought to me and placed in my hands.’ Abu Hurairah said: The Messenger of Allah (ﷺ) has gone and you are acquiring them.” (Sahih)