Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: The One Who Is Wounded In The Cause Of Allah, The Mighty And Sublime)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3147.
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں زخمی ہوتا ہے… اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون اللہ تعالیٰ کی راہ میں زخمی ہوتا ہے … تووہ قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون تیزی سے بہہ رہا ہوگا۔ رنگ تو خون کا ہوگا مگر خوشبو کستوری کی ہوگی۔‘‘
تشریح:
1) حدیث نمبر ۳۱۴۳ میں یہ الفاظ تھے: ’’رنگ تو زعفران کا ہوگا‘‘ دراصل زعفران کا اپنا رنگ خون کی طرح سرخ ہی ہوتا ہے‘ چونکہ زعفران قیمتی اور خوشبو دار چیز ہے‘ لہٰذا بطور اعزاز زعفران کی طرف نسبت کردی اور اس روایت میں اصل حقیقت بیان فرمادی۔ مفوہم میں کوئی فرق نہیں۔ واللہ اعلم۔ (2) ’’اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے‘‘ کیونک اس با ت کا تعلق نیت سے ہے اور نیت اللہ تعا لیٰ ہی جان سکتا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جو کوئی اللہ کے راستے میں گھائل ہو گا ، اور اللہ کو خوب معلوم ہے کہ اس کے راستے میں کون زخمی ہوا ۱؎ تو قیامت کے دن ( اس طرح ) آئے گا کہ اس کے زخم سے خون ٹپک رہا ہو گا ۔ رنگ خون کا ہو گا اور خوشبو مشک کی ہو گی “ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اس جملہ معترضہ کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کے راستے میں زخمی ہونے والے شخص کے عمل کا دارومدار اس کے اخلاص پر ہے جس کا علم اللہ ہی کو ہے ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "No one is wounded in the cause of Allah - and Allah knows best who is wounded in His cause - but he will come on the Day of Resurrection with his wounds bleeding the color of blood, but with the fragrance of musk.