الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 33 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 33 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الْقُنُوتِ فِي جَمِيعِ الصَّلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 677. وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الَّذِينَ قَتَلُوا أَصْحَابَ بِئْرِ مَعُونَةَ ثَلَاثِينَ صَبَاحًا، يَدْعُو عَلَى رِعْلٍ، وَذَكْوَانَ، وَلِحْيَانَ، وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللهِ وَرَسُولَهُ» قَالَ أَنَسٌ: " أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي الَّذِينَ قَتَلُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قُرْآنًا قَرَأْنَاهُ حَتَّى نُسِخَ بَعْدُ: أَنْ بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَرَضِينَا عَنْهُ "... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: جب مسلمانوں پر کوئی مصیبت نازل ہو تو تمام نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 677. اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، کہا: رسول اللہ ﷺ نے ان لوگوں کے خلاف جنھوں نے بئر معونہ والوں کو قتل کیا تھا، تیس (دن تک) صبح (کی نمازوں) میں بدعا کی۔ آپﷺ نے رعل، ذکوان، لحیان اور عصیہ کے خلاف، جنھوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، بد دعا کی۔ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: اللہ نے ان لوگوں کے متعلق جو بئر معونہ پر قتل ہوئے، قرآن (کا کچھ حصہ) نازل فرمایا جو بعد میں منسوخ ہونے تک ہم پڑھتے رہے (اس میں شہداء کا پیغام تھا) کہ ہماری قوم کو بتا دیں کہ ہم اپنے رب سے جا ملے ہیں، وہ ہم سے راضی ہو گیا ہے اور ہم ا... الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ فَضِیلَةِ الخَیلِ وَأَنَّ الخَیرَ مَعقَودٌ ب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1872. و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ وَصَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ جَمِيعًا عَنْ يَزِيدَ قَالَ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْوِي نَاصِيَةَ فَرَسٍ بِإِصْبَعِهِ وَهُوَ يَقُولُ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْأَجْرُ وَالْغَنِيمَةُ ... صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: گھوڑوں کی فضیلت اور یہ کہ بھلائی گھوڑوں کی پیشانیوں سے بندھی ہوئی ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1872. یزید بن زریع نے کہا: ہمیں یونس بن عبید نے عمرو بن سعید سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوزرعہ بن عمرو بن جریر سے، انہوں نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی انگلی سے ایک گھوڑے کی پیشانی کے بالوں کو بل دے رہے تھے اور فرما رہے تھے: ’’قیامت تک کے لیے خیر (و برکت) گھوڑوں کی پیشانی سے باندھ دی گئی ہے (یعنی) اجر (بھی) اور غنیمت (بھی۔)‘‘ ... الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ فَضِیلَةِ الخَیلِ وَأَنَّ الخَیرَ مَعقَودٌ ب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1872.01. و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ كِلَاهُمَا عَنْ يُونُسَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: گھوڑوں کی فضیلت اور یہ کہ بھلائی گھوڑوں کی پیشانیوں سے بندھی ہوئی ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1872.01. اسماعیل بن ابراہیم اور سفیان دونوں نے یونس سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی۔ الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ فَضِیلَةِ الخَیلِ وَأَنَّ الخَیرَ مَعقَودٌ ب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1873. و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: گھوڑوں کی فضیلت اور یہ کہ بھلائی گھوڑوں کی پیشانیوں سے بندھی ہوئی ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1873. زکریا نے عامر (بن شراحیل شعبی) سے، انہوں نے حضرت عروہ بارقی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک کے لیے خیر (اور برکت) وابستہ کر دی گئی ہے، یعنی اجر اور غنیمت۔‘‘ الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ فَضِیلَةِ الخَیلِ وَأَنَّ الخَیرَ مَعقَودٌ ب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1873.01. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ وَابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَيْرُ مَعْقُوصٌ بِنَوَاصِي الْخَيْلِ قَالَ فَقِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِمَ ذَاكَ قَالَ الْأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ... صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: گھوڑوں کی فضیلت اور یہ کہ بھلائی گھوڑوں کی پیشانیوں سے بندھی ہوئی ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1873.01. ابن فضیل اور ابن ادریس نے حصین سے، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے حضرت عروہ بارقی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خیر (اور برکت) گھوڑوں کی پیشانی کے بالوں کے ساتھ گندھی ہوئی ہے۔‘‘ آپﷺ سے پوچھا گیا: اللہ کے رسولﷺ! یہ کس طرح ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’قیامت تک (گھوڑوں میں) اجر بھی ہے اور غنیمت بھی۔‘‘ ... الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ فَضِیلَةِ الخَیلِ وَأَنَّ الخَیرَ مَعقَودٌ ب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1873.02. و حَدَّثَنَاه إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ حُصَيْنٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الْجَعْدِ صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: گھوڑوں کی فضیلت اور یہ کہ بھلائی گھوڑوں کی پیشانیوں سے بندھی ہوئی ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1873.02. جریر نے حصین سے اسی سند کے ساتھ خبر دی، البتہ جریر نے (عروہ بارقی کے بجائے) عروہ بن جعد (نسب کے ساتھ) کہا۔ الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ فَضِیلَةِ الخَیلِ وَأَنَّ الخَیرَ مَعقَودٌ ب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1873.03. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ جَمِيعًا عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ كِلَاهُمَا عَنْ سُفْيَانَ جَمِيعًا عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَذْكُرْ الْأَجْرَ وَالْمَغْنَمَ وَفِي حَدِيثِ سُفْيَانَ سَمِعَ عُرْوَةَ الْبَارِقِيَّ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: گھوڑوں کی فضیلت اور یہ کہ بھلائی گھوڑوں کی پیشانیوں سے بندھی ہوئی ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1873.03. ابو احوص اور سفیان نے شبیب بن غرقدہ سے، انہوں نے حضرت عروہ بارقی رضی اللہ تعالی عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، اس میں ’’اجر اور غنیمت‘‘ کا ذکر نہیں کیا اور سفیان کی حدیث (کی سند) میں ہے: انہوں نے عروہ بارقی سے سنا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ ... الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ فَضِیلَةِ الخَیلِ وَأَنَّ الخَیرَ مَعقَودٌ ب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1873.04. و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ كِلَاهُمَا عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْجَعْدِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا وَلَمْ يَذْكُرْ الْأَجْرَ وَالْمَغْنَمَ... صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: گھوڑوں کی فضیلت اور یہ کہ بھلائی گھوڑوں کی پیشانیوں سے بندھی ہوئی ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1873.04. عیزار بن حریث نے عروہ بن جعد (بارقی) رضی اللہ تعالی عنہ سے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی روایت بیان کی اور ’’اجر اور غنیمت‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔ الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ ثُبُوتِ الْجَنَّةِ لِلشَّهِيدِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1901. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ بْنِ أَبِي النَّضْرِ، وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُسَيْسَةَ عَيْنًا يَنْظُرُ مَا صَنَعَتْ عِيرُ أَبِي سُفْيَانَ، فَجَاءَ وَمَا فِي الْبَيْتِ أَحَدٌ غَيْرِي، وَغَيْرُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا أَدْرِي مَا اسْتَثْنَى بَعْضَ نِسَائِهِ، قَالَ: فَحَدَّثَهُ الْحَدِيثَ، قَالَ: فَخَرَج... صحیح مسلم : کتاب: امور حکومت کا بیان (باب: شہید کے لیے جنت کا ثبوت ) مترجم: MuslimWriterName 1901. ثابت نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے ابوسفیان کی خبر لانے کے لئے بُسیسہ (خزرجی انصاری) رضی اللہ تعالی عنہ کو جاسوس بنا کر بھیجا کہ دیکھے ابوسفیان کے (تجارتی) قافلے کی کیا صورتِ حال ہے۔ جس وقت وہ واپس آیا تو گھر میں میرے اور رسول اللہ ﷺ کے سوا اور کوئی نہیں تھا، ۔۔ (ثابت نے) کہا: مجھے انس رضی اللہ تعالی عنہ کا کسی ام المومنین کو مستثنیٰ کرنا معلوم نہیں ۔۔ کہا: اس نے آ کر آپ کو ساری بات بتائی تو رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا: ’’ہمیں کچھ (کرنا) مطلوب ہے، سو جس کے پاس سواری موجود ہو وہ ہمارے ساتھ سوار ہو... الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ فَضْلِ الْغَزْوِ فِي الْبَحْرِ) حکم: صحیح 2494. حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَتِيقٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ سَمَاعَةَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال:َ >ثَلَاثَةٌ كُلُّهُمْ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: رَجُلٌ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ حَتَّى يَتَوَفَّاهُ، فَيُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ أَوْ يَرُدَّهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ، وَرَجُلٌ رَاحَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ، حَتَّى يَتَوَفَّاهُ، فَيُدْخِلَهُ ال... سنن ابو داؤد : کتاب: جہاد کے مسائل (باب: سمندر میں غزوے کی فضیلت ) مترجم: DaudWriterName 2494. سیدنا ابوامامہ باہلی ؓ، رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین (قسم کے) آدمیوں کا اللہ عزوجل ضامن ہے۔ جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلا تو اللہ اس کا ضامن ہے حتیٰ کہ (اگر) اس کی وفات ہو جائے تو اس کو جنت میں داخل کرے گا یا اجر و ثواب اور غنیمت کے ساتھ واپس لوٹائے گا، دوسرا وہ آدمی جو مسجد کی طرف گیا تو اللہ اس کا ضامن ہے حتیٰ کہ (اگر) اس کی وفات ہو جائے تو اس کو جنت میں داخل کرے گا یا اجر و ثواب اور غنیمت کے ساتھ لوٹائے گا، اور تیسرا وہ آدمی جو سلام (یا سلامتی) کے ساتھ اپنے گھر میں داخل ہوا تو اللہ عزوجل اس کا ضامن ہے۔“ ... الموضوع: عظم فضل المجاهدين (الجهاد) Topics: مجاہدین کی عظیم فضیلت (جہاد) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 33 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 33