قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ تَفْسِيرِ ذَلِكَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3166 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَضْحَكُ اللَّهُ إِلَى رَجُلَيْنِ يَقْتُلُ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ كِلَاهُمَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُقْتَلُ ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى الْقَاتِلِ فَيُقَاتِلُ فَيُسْتَشْهَدُ

سنن نسائی:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: اس کی تفسیر اور وضاحت

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3166.   حضرت ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ہر دو آدمیوں کو دیکھ کر ہنستا ہے جن میں سے ایک دوسرے کو قتل کرتا ہے‘ پھر دونوں جنت میں داخل ہوجاتے ہیں۔ (ان میں سے) ایک شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں لڑائی کرتا ہے اور مارا جاتا ہے‘ پھر اللہ تعالیٰ قاتل کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ (وہ مسلمان ہوجاتا ہے) اور وہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرتا ہے اور شہید کردیا جاتاہے۔‘‘