Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: Seeking The Support Of Allah By The Supplications Of The Weak)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3179.
حضرت ابو درداء ؓ فرماتے ہیں کہ میںنے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ’’میرے پاس کسی ضعیف شخص کو تلاش کرکے لاؤ‘ کیونکہ ان ضعیف وکمزور لوگوں کی وجہ سے تمہیں رزق ملتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔‘‘
تشریح:
اللہ تعالیٰ ان ضعفاء کو رزق دیناچاتا ہے اور ان کا بھلاکرنا چاہتاہے مگر چونکہ وہ تمہارے محتا ج ہیں‘ لہٰذا اللہ تعالیٰ انہیں رزق پہنچانے کے لیے تمہیں بھی رزق دے دیتا ہے اور ان کے بھلے کے لیے تمہاری مدد بھی کرتا ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح، وصححه الترمذي وابن حبان والحاكم والذهبي) .
إسناده: حدثنا مُؤَمَّل بن الفَضْلِ الحَرانِيُّ: ثنا الوليد: ثنا ابن جابر عن زيد بن
أرطاة الفَزَارِيُ عن جُبَيْرِ بن نُفَيْرٍ الحَضْرَمِي أنه سمع أبا الدرداء يقول...
قال أبو داود: " زيد بن أرطاة: أخو عَدِيِّ بن أرطاة ".
قلت. وهذا إسناد صحيح، رجاله كلهم ثقات، لا علة فيه سوى ما يخشى
من تدليس الوليد- وهو ابن مسلم- تدليسَ التسويةِ.
وقد تابعه عبد الله بن المبارك وغيره: عند الحاكم (2/106 و 145) وغيره،
وصححه هو والذهبي والترمذي وابن حبان، وهو مخرج في "الأحاديث الصحيحة"
(779) ؛ فلا داعي للإعادة.
حضرت ابو درداء ؓ فرماتے ہیں کہ میںنے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ’’میرے پاس کسی ضعیف شخص کو تلاش کرکے لاؤ‘ کیونکہ ان ضعیف وکمزور لوگوں کی وجہ سے تمہیں رزق ملتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
اللہ تعالیٰ ان ضعفاء کو رزق دیناچاتا ہے اور ان کا بھلاکرنا چاہتاہے مگر چونکہ وہ تمہارے محتا ج ہیں‘ لہٰذا اللہ تعالیٰ انہیں رزق پہنچانے کے لیے تمہیں بھی رزق دے دیتا ہے اور ان کے بھلے کے لیے تمہاری مدد بھی کرتا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابو الدرداء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میرے لیے کمزور کو ڈھونڈو ، کیونکہ تمہیں تمہارے کمزوروں کی دعاؤں کی وجہ سے روزی ملتی ہے ، اور تمہاری مدد کی جاتی ہے “ ۱؎ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اس لیے تم کمزوروں کا خیال رکھو تاکہ تمہیں ان کی دعائیں حاصل ہوتی رہیں ، تمہیں روزی ملتی رہے اور اللہ کی طرف سے تمہاری مدد ہوتی رہے ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Jubair bin Nufair Al-Hadrami that he heard Abu Ad-Darda' say: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: 'Bring me the weak, for you only receive provision and Divine support by virtue of your weak ones.