Sunan-nasai:
The Book of Marriage
(Chapter: Prohibition of Celibacy)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3214.
حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے ترک نکاح سے منع فرمایا۔ امام ابوعبدالرحمن (نسائی ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ قتادہ اشعث سے بڑے حافظ اور زیادہ ثقہ ہیں، مگر (یہاں) اشعث کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ أعلم۔
تشریح:
حضرت قتادہ نے یہ روایت عن الحسن عن سمرۃ بن جندب کی سند سے بیان کی ہے، یعنی اسے سمرہ کی حدیث بنایا ہے۔ لیکن یہ ان کی خطا ہے جو انتہائی ثقہ سے بھی ممکن ہے۔ جبکہ اشعث نے صحیح سند بیان کی ہے۔ گویا یہ حدیث مسند عائشہ ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ أعلم۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3216
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3214
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
3216
تمہید کتاب
نکاح سے مراد ایک مرد اور عورت کا اپنی اور ا ولیاء کی رضا مندی سے علانیہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ خاص ہوجانا ہے تاکہ وہ اپنے فطری تقاضے بطریق احسن پورے کرسکیں کیونکہ اسلام دین فطرت ہے‘ اس لیے ا س میں نکاح کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور دوسرے ادیان کے برعکس نکاح کرنے والے کی تعریف کی گئی ہے اور نکاح نہ کرنے والے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ نکاح سنت ہے اور اس سنت کے بلاوجہ ترک کی اجازت نہیں کیونکہ اس کے ترک سے بہت سی خرابیاں پیدا ہوں گی۔ علاوہ ازیں نکاح نسل انسانی کی بقا کا انتہائی مناسب طریقہ ہے۔ نکاح نہ کرنا اپنی جڑیں کاٹنے کے مترادف ہے اور یہ جرم ہے اسی لیے تمام انبیاء عؑنے نکاح کیے اور ان کی اولاد ہوئی
حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے ترک نکاح سے منع فرمایا۔ امام ابوعبدالرحمن (نسائی ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ قتادہ اشعث سے بڑے حافظ اور زیادہ ثقہ ہیں، مگر (یہاں) اشعث کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ أعلم۔
حدیث حاشیہ:
حضرت قتادہ نے یہ روایت عن الحسن عن سمرۃ بن جندب کی سند سے بیان کی ہے، یعنی اسے سمرہ کی حدیث بنایا ہے۔ لیکن یہ ان کی خطا ہے جو انتہائی ثقہ سے بھی ممکن ہے۔ جبکہ اشعث نے صحیح سند بیان کی ہے۔ گویا یہ حدیث مسند عائشہ ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجرد (غیر شادی شدہ) رہ کر زندگی گزارنے سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: قتادہ اشعث سے زیادہ ثقہ اور مضبوط حافظہ والے تھے لیکن اشعث کی حدیث صحت سے زیادہ قریب لگتی ہے۔۱؎ واللہ أعلم
حدیث حاشیہ:
۱؎ : وجہ اس کی یہ ہے کہ اشعث کی روایت میں حسن اور ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کے درمیان ایک واسطہ سعد بن ہشام کا ہے جب کہ قتادہ کی روایت میں حسن اور صحابی رسول سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کے درمیان کوئی دوسرا واسطہ نہیں ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Samurah bin Jundab: It was narrated from Samurah bin Jundab that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade celibacy. Abu Abdur-Rahman said: Qatadah is more reliable and better preserves narrations than Ash'ath but the Hadith of Ash'ath (here) appears to be the correct one. Allah, Most High, knows best.