قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابٌ أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ)

حکم : حسن صحیح (الألباني)

3231. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ قَالَ الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: کون سی عورت بہتر ہے؟)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3231.

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا: کون سی عورت بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ عورت کہ جب خاوند اسے دیکھے تو وہ اسے خوش کردے۔ اور جب اسے کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے اور اپنے نفس اور مال میں اس کی مخالفت نہ کرے جسے وہ ناپسند کرتا ہو۔“