سنن نسائی:
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل
(باب: تین طلاق والی عورت کسی نکاح کے ساتھ (پہلے خاوند کے لیے) حلال ہوسکتی ہے؟)
Sunan-nasai:
The Book of Divorce
(Chapter: Making A Thrice-Divorced Woman Lawful (To Return To Her First Husband) And The Marriage That Makes T)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
3411.
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رفاعہ کی (سابقہ) بیوی نے رسول اللہﷺ کے پاس آکر کہا: مجھے میرے خاوند نے طلاق دی۔ اور طلاق بتہ (تیسری طلاق) دی۔ میں نے اس کے بعد عبدالرحمن بن زبیر سے نکاح کرلیا لیکن اس کے پاس تو کپڑے کے پلو (کنارے) کے سوا کچھ نہیں ہے۔ رسول اللہﷺ ہنس پڑے اور فرمایا: ”شاید تو دوبارہ رفاعہ کے نکاح میں جانا چاہتی ہے؟ تو نہیں جاسکتی حتیٰ کہ وہ تجھ سے (جماع کرے) لطف اندوز ہو اور تو اس سے لطف اندوز ہو۔“