موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ خِيَارِ الْأَمَةِ تُعْتَقُ وَزَوْجُهَا مَمْلُوكٌ)
حکم : حسن صحیح
3453 . أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ مِنْ أُنَاسٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَاشْتَرَطُوا الْوَلَاءَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَاءُ لِمَنْ وَلِيَ النِّعْمَةَ وَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا وَأَهْدَتْ لِعَائِشَةَ لَحْمًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ وَضَعْتُمْ لَنَا مِنْ هَذَا اللَّحْمِ قَالَتْ عَائِشَةُ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ
سنن نسائی:
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل
باب: لونڈی آزاد ہو جائے اور اس کا خاوند غلام ہوتو اسے (نکاح ختم کرنے کا) اختیار ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3453. حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ انصاریوں سے بریرہ کو خریدا تو انہوں نے ولا کی شرط لگائی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ولا تو اسی کے لیے ہے جو (آزادی کا) احسان کرے۔“ نیز رسول اللہ ﷺ نے اسے (خاوند کے بارے میں) اختیار دیا اور اس کا خاوند غلام تھا۔ (اسی طرح) بریرہ نے حضرت عائشہؓ کی خدمت میں کچھ گوشت بھیجا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”اگر تم ہمارے لیے بھی کچھ گوشت رکھ لیتے (تو کیا ہی اچھا ہوتا)۔“ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: یہ گوشت بریرہ پرصدقہ کیا گیا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”وہ اس کے لیے صدقہ تھا‘ ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“