قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ الْإِيلَاءِ)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمۃ الباب:

3456.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ آلَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فِي مَشْرَبَةٍ لَهُ فَمَكَثَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ آلَيْتَ عَلَى شَهْرٍ قَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ

سنن نسائی:

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: ایلا کے مسائل

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3456.   حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺنے اپنی بیویوں سے ایک ماہ تک الگ رہنے کی قسم کھالی اور اپنے چوبارے میں جا ٹھہرے۔ چنانچہ آپ انتیس راتیں ٹھہرے رہے۔ پھر آپ اترآئے۔ آپ سے کہا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے ایک ماہ کی قسم نہیں کھائی تھی؟ آپ نے فرمایا: ”مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے۔“