باب: لعان کرنے والے خاوند بیوی کے درمیان مستقل جدائی کردی جائے گی
)
Sunan-nasai:
The Book of Divorce
(Chapter: Separating The Two Who Engage In Li'an)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3474.
حضرت سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت مصعب نے لعان کرنے والوں میں تفریق نہ کی۔ میں نے یہ بات حضرت ابن عمر ؓ سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے تو بنو عجلان کے لعان کرنے والے خاوند بیوی میں تفریق کردی تھی۔
تشریح:
(1) مصعب سے مراد مصعب بن زبیر ہیں جو حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے اور ان کے دور خلافت میں ا ن کی طرف سے عراق کے گورنر رہے۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے یزید کے دور میں مکہ مکرمہ میں اپنی خلافت کا اعلان فرما دیا تھا۔ ۷۳ ہجری میں عبدالملک کے گورنر حجاج نے انہیں شہید کرکے ان کی خلافت ختم کردی۔رَضِيَ اللّٰہُ عَنْه وَأَرْضَاہُ۔ (2) احناف کا موقف ہے کہ لعان سے تفریق واقع نہیں ہوتی‘ قاضی تفریق کرے تو تب جدائی واقع ہوگی‘ پھر اس جدائی میں بھی ان کا اختلاف ہے۔ ابو حنیفہ اور امام محمد رحمہ اللہ کے نزدیک یہ طلاق بائنہ ہوگی اور خاوند بعد ازاں اپنے آپ کو جھٹلا دے‘ یعنی الزام واپس لے لے تو دونوں میں دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے جبکہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے نزدیک اس تفریق سے وہ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے پر حرام ہوجائیں گے۔ صحیح موقف جمہور (مالک، شافعی اور امام احمد رحمہ اللہ ) کا ہے کہ محض لعان ہی سے جدائی واقع ہوجائے گی‘ قاضی کی تفریق کی ضرورت ہے نہ طلاق ہی کی۔ اس کے بعد دونوں ایک دوسرے پر ابدی طور پر حرام ہیں‘ آپس میں ان کا کبھی نکاح نہیں ہوسکتا‘ چاہے خاوند اپنے موقف سے پھر بھی جائے کیونکہ قسم جب واقع ہوجائے اور اس کے نتیجے میں احکام لاگو ہوجائیں ور فیصلہ ہوجائے تو وہ قسم واپس نہیں ہوسکتی۔ اسی طرح لعان بھی ختم نہیں ہوتا‘ لیکن اس صورت میں خاوند پر حد قذف ضرور لگے گی کیونکہ اس نے صرف تہمت ہی نہیں لگائی بلکہ لعان کرکے اس سرعام ذلیل بھی کیا‘ لہٰذا اور کچھ نہیں تو کم ازکم حد قذف ضرور لگے گی۔ واللہ أعلم۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ، شرح سنن النسائي: ۲۹/۱۴۸، ۱۴۹‘ و۱۵۲، ۱۵۳‘ وفتح الباري: ۹/۴۵۹،۴۶۰‘ والمغني:۱۱/۱۵۰‘ طبعة دار عالم الکتب)
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين. وقد أخرجاه) .
إسناده: حدثنا أحمد بن محمد بن حنبل: ثنا إسماعيل: ثنا أيوب عن
سعيد بن جبير.
قلت: وهذا إسناد صحيح أيضاً على شرط الشيخين؛ وقد أخرجاه كما
يأتي.
والحديث في "المسند" (2/4) ... إسناداً ومتناً.
وأخرجه البخاري (9/376) ، والنسائي (6/102) من طريقين آخرين عن
إسماعيل ابن عُلَيَّةَ به.
ومسلم (4/207) ، والبيهقي (7/401) من طرق أخرى عن أيوب
السَّخْتِيَاني... به.
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3476
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3474
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
3504
تمہید کتاب
طلاق کا عقد نکاح کی ضد ہے ۔عقد کے معنی ہیں گرہ دینا اور طلاق کے معنی ہیں گرہ کھول دینا۔اسی لحاظ سے نکاح کی مشروعیت کے ساتھ ساتھ طلاق کی مشروعیت بھی ضروری تھی کیونکہ بسا اوقات نکاح موافق نہیں رہتا بلکہ مضر بن جاتا ہے تو پھر طلاق ہی اس کا علاج ہے ۔البتہ بلا وجہ طلاق دینا گناہ ہے ۔اس کے بغیر گزارہ ہو سکے تو کرنا چاہیے یہ آخری چارۂ کار ہے طلاق ضرورت کے مطابق مشروع ہے جہاں ایک طلاق سے ضرورت پوری ہوتی ہو وہاں ایک سے زائد منع ہیں چونکہ طلاق بذات خود کوئی اچھا فعل نہیں ہے اس لیے شریعت نے طلاق کے بعد بھی کچھ مدت رکھی ہے کہ اگر کوئی جلد بازی یا جذبات یا مجبوری میں طلاق دے بیٹھے تو وہ اس کے دوران رجوع کر سکتا ہے اس مدت کو عدت کہتے ہیں البتہ وہ طلاق شمار ہوگی شریعت ایک طلاق سے نکاح ختم نہیں کرتی بشرطیکہ عدت کے دوران رجوع ہو جائے بلکہ تیسری طلاق سے نکاح ختم ہو جاتا ہے اس کے بعد رجوع یا نکاح کی گنجائش نہیں رہتی یاد رہے کہ طلاق اور رجوع خالص مرد کا حق ہے ۔
حضرت سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت مصعب نے لعان کرنے والوں میں تفریق نہ کی۔ میں نے یہ بات حضرت ابن عمر ؓ سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے تو بنو عجلان کے لعان کرنے والے خاوند بیوی میں تفریق کردی تھی۔
حدیث حاشیہ:
(1) مصعب سے مراد مصعب بن زبیر ہیں جو حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے اور ان کے دور خلافت میں ا ن کی طرف سے عراق کے گورنر رہے۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے یزید کے دور میں مکہ مکرمہ میں اپنی خلافت کا اعلان فرما دیا تھا۔ ۷۳ ہجری میں عبدالملک کے گورنر حجاج نے انہیں شہید کرکے ان کی خلافت ختم کردی۔رَضِيَ اللّٰہُ عَنْه وَأَرْضَاہُ۔ (2) احناف کا موقف ہے کہ لعان سے تفریق واقع نہیں ہوتی‘ قاضی تفریق کرے تو تب جدائی واقع ہوگی‘ پھر اس جدائی میں بھی ان کا اختلاف ہے۔ ابو حنیفہ اور امام محمد رحمہ اللہ کے نزدیک یہ طلاق بائنہ ہوگی اور خاوند بعد ازاں اپنے آپ کو جھٹلا دے‘ یعنی الزام واپس لے لے تو دونوں میں دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے جبکہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے نزدیک اس تفریق سے وہ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے پر حرام ہوجائیں گے۔ صحیح موقف جمہور (مالک، شافعی اور امام احمد رحمہ اللہ ) کا ہے کہ محض لعان ہی سے جدائی واقع ہوجائے گی‘ قاضی کی تفریق کی ضرورت ہے نہ طلاق ہی کی۔ اس کے بعد دونوں ایک دوسرے پر ابدی طور پر حرام ہیں‘ آپس میں ان کا کبھی نکاح نہیں ہوسکتا‘ چاہے خاوند اپنے موقف سے پھر بھی جائے کیونکہ قسم جب واقع ہوجائے اور اس کے نتیجے میں احکام لاگو ہوجائیں ور فیصلہ ہوجائے تو وہ قسم واپس نہیں ہوسکتی۔ اسی طرح لعان بھی ختم نہیں ہوتا‘ لیکن اس صورت میں خاوند پر حد قذف ضرور لگے گی کیونکہ اس نے صرف تہمت ہی نہیں لگائی بلکہ لعان کرکے اس سرعام ذلیل بھی کیا‘ لہٰذا اور کچھ نہیں تو کم ازکم حد قذف ضرور لگے گی۔ واللہ أعلم۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ، شرح سنن النسائي: ۲۹/۱۴۸، ۱۴۹‘ و۱۵۲، ۱۵۳‘ وفتح الباري: ۹/۴۵۹،۴۶۰‘ والمغني:۱۱/۱۵۰‘ طبعة دار عالم الکتب)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ مصعب نے دو لعان کرنے والوں کے درمیان تفریق نہیں کی (لعان کے بعد انہیں ایک ساتھ رہنے دیا)۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں: میں نے ابن عمر ؓ سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے بنی عجلان کے دونوں لعان کرنے والے مرد اور عورت کے مابین تفریق کر دی تھی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Sa'eed bin Jubair said: "Al-Mus'ab did not separate the two who engaged in Li'an." Sa'eed said: "I mentioned that to Ibn 'Umar and he said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) separated the couple from Banu 'Ajlan.